کرکٹ

ٹیم انڈیا کی ایشیا کپ میں شکست، پاکستان کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے ہوئی ہار

پاکستان نے ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 کے اس میچ میں پاکستانی بلے باز صداقت نے اکیلے ہی ہندوستانی باؤلرز کو زیر کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان نے ہندوستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 کے اس میچ میں پاکستانی بلے باز صداقت نے اکیلے ہی ہندوستانی  باؤلرز کو زیر کیا۔ صداقت نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 136 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں پاکستان نے ہدف 14ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

Published: undefined

ویبھو سوریاونشی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو شاندار شروعات دی۔ انہوں نے 28 گیندوں پر 45 رنز بنائے جبکہ نمن دھیر نے بھی 20 گیندوں پر 35 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر پاکستانی باؤلرز کو خوب جھنجھوڑ دیا۔ تاہم کوئی اور بلے باز بڑی اننگز نہ اسکور کر سکا۔ کپتان جیتیش شرما اور آشوتوش شرما بھی فلاپ ہوئے۔ جس کے نتیجے میں ہندوستانی اننگز صرف 136 رنز پر سمٹ گئی۔

Published: undefined

پاکستانی اوپنر صداقت نے پوری ہندوستانی  ٹیم کو زیر کر لیا۔ انہوں نے 47 گیندوں میں 79 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی ناقابل شکست اننگز میں 7 چوکے اور چار زبردست چھکے بھی لگائے۔ ہندوستان کی جانب سے یش ٹھاکر اور سویاش شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

اس فتح نے پاکستان کو گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچا دیا ہے۔ پاکستان اپنے دونوں میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان 2 میچوں میں ایک جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس گروپ میں متحدہ عرب امارات اور عمان بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined