کرکٹ

ہار کے بعد پاکستان میں مچا کہرام، سرفراز کو کہا ’’کیپٹن مامو ہے‘‘

ہندوستان سے کراری شکست کے بعد پاکستانی عوام کا غصہ پاکستانی کپتان سرفراز کے خلاف پھوٹ پڑا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں ’کیپٹن مامو‘‘ کہا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی بھی مقابلہ ہو اس کو لے کر دونوں ممالک کے عوام جذباتی ہو جاتے ہیں کل جب کرکٹ کے عالمی کپ کے مقابلہ میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے سامنے آئے تو عوام کا توقع کے مطابق جذباتی ہونا فطری عمل تھا۔ پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد ہندوستان میں جہاں جشن کا ماحول ہے وہیں پاکستان میں عوام اپنی کرکٹ ٹیم کو کوس رہے ہیں اور کپتان سرفراز کی تو زبردست تنقید کر رہے ہیں۔ پاکستانی عوام جہاں سرفراز کی بلے بازی سے ناراض ہیں وہیں وہ ان کی کپتانی سے بھی بہت زیادہ ناخوش ہیں اور ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلہ کی جم کر تنقید کر تے نظر آ رہے ہیں۔

Published: 17 Jun 2019, 12:10 PM IST

پاکستان کے سابق تینز گیند باز شعیب اختر نے ٹاس کے بعد فیلڈنگ کرنے کے فیصلہ پر کہا ’’پاکستان کو خود بیٹنگ کرنی چاہیے تھی۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف کبھی چیز نہیں کر پایا ہے پھر نہ جانے کیوں کپتان نے پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ لیا‘‘۔

Published: 17 Jun 2019, 12:10 PM IST

شعیب اتنے غصے میں تھے کہ انہوں نے کہا ’’ہماری مینجمنٹ بے وقوف ہے۔ ہمارا کپتان مینجمنٹ کے سامنے ’مامو‘ بنا ہوا ہے۔ اسے کچھ سمجھ نہیں آتا وہ کچھ نہیں کر سکتا اور دسویں جماعت کے بچے کی طرح ہے جسے کہتے ہیں جا کر کے آ‘‘۔

Published: 17 Jun 2019, 12:10 PM IST

ایسا لگتا ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے سابق کپتان اور ملک کے وزیر اعظم عمران خان کا مشورہ بھی نہیں مانتی جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہاں کی کرکٹ عمران مخالف ہے۔ عمران خان نے ٹیم انتظامیہ کو مشورہ دیا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ٹیم کو پہلے بلے بازی کر نی چاہیے لیکن کپتان سرفراز احمد نے ان کی بات نہیں مانی۔ عمران نے اپنی ٹیم سے نڈر ہو کر کھلے ذہن سے کھیلنے کے لئے کہا تھا لیکن میچ کے دوران ٹیم مستقل ڈری ڈری نظر آئی۔

Published: 17 Jun 2019, 12:10 PM IST

کل کی شرمناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر سرفراز اور پاکستانی ٹیم کے خلاف سیلاب آ گیا ہے اور زبردست تنقید کی جا رہی ہے۔ زیادہ تر لوگوں نے شعیب اختر کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سرفراز کو ’’مامو‘ کہہ کر ہی مخاطب کیا ہے۔

Published: 17 Jun 2019, 12:10 PM IST

واضح رہے غیر یقینی موسم کی وجہ سے زیادہ تر کپتان ٹاس جیتنے کے بعد پہلے گیند بازی کرنا پسند کرتے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کپتانوں کا یہ داؤ الٹا پڑا ہے۔ دوسری جانب ہندوستان کی طاقت بلے بازی ہے اس لئے اگر اس کو بغیر کسی ہدف کے بلے بازی کرنے کا موقع ملے گا تواس کے لئے بڑا اسکور بنانے کا ایک سنہرا موقع ہوگا اور یہ موقع سرفراز نے انہیں پلیٹ میں سجا کر دے دیا۔

Published: 17 Jun 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Jun 2019, 12:10 PM IST