کرکٹ

سری لنکا دورے پر تمام نوجوان کھلاڑیوں کو موقع نہیں مل پائے گا: راہل دراوڑ

راہل دراوڑ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بہترین مجموعہ کے ساتھ سیریز جیتنا ان کا مقصد ہے، جس کے سبب کچھ نوجوانوں کو الیون میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا ہے۔

راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس
راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اور ہندوستان اے کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ سری لنکا دورے پرجا رہے راہل دراوڑ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بہترین مجموعہ کے ساتھ سیریز جیتنا ان کا مقصد ہے، جس کے سبب کچھ نوجوانوں کو الیون میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ یہ دورہ میدان پر اترنے والے کھلاڑیوں میں سے کچھ کے لئے سلیکٹروں کے دروازے پر دستک دینے کے لئے ایک اچھے موقع کے طور پر کام کرے گا، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں قدم رکھنے والے کرکٹروں کے لئے میک-یا بریک جیسی صورت حال ہوگی۔

انہوں نے ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے کہا کہ حالانکہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہندوستان کے لئے ٹی-20 عالمی کپ کھیلنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں کو بریک ملنے کی صورت حال ہو۔

Published: undefined

دراوڑ نے آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’جب آپ ترقی کی سطح پر ہوتے ہیں یا اپنے لئے راستہ بنانے والے لیول پر کام کرتے ہیں تو ہدف مختلف ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس یہاں حقیقت میں ایک الگ ہدف ہے۔ یہ چھوٹی سے سیریز ہے، اس لئے سب کو موقع دینا ممکن نہیں ہوگا۔ سلیکٹریہاں ہیں اور ہم سیریز جیتنے کے لئے بہترین مجموعہ لے کر جائیں گے۔ بہت سارے کھلاڑی نوجوان ہیں اوریہ ان کے لئے ایک اچھا تجربہ ہوگا، گرچہ انہیں ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے اور شکھر دھون، بھونیشور کمار اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع نہ ملے لیکن وہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined