کرکٹ

عالمی ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی جیت، جانیں ٹیم انڈیا کی ہار کی وجہ

عالمی ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل مقابلہ میں نیوزی لینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا، جانیں ٹیم انڈیا کی ہار کی وجہ کا رہی!

ٹیم انڈیا / بشکریہ ٹوئٹر
ٹیم انڈیا / بشکریہ ٹوئٹر 

نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں ہندوستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ ہندوستان نے جیت کے لئے نیوزی لینڈ کو 139 رنز کا ہدف دیا تھا، جو کیوی ٹیم نے 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ کین ولیمسن نے کپتان والی اننگز کھیلتے ہوئے 52 رنز بنائے اور آخر تک کریز پر موجود رہے۔ ولیمسن کے علاوہ راس ٹیلر نے 47 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ نے 144 سالوں سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا خطاب اپنے نام کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

Published: undefined

آئیے جانتے ہیں کہ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں ہندوستان کی شکست کی اہم وجوہات کیا تھیں؟

کھلاڑیوں کے انتخاب میں کوتاہی

ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں شکست کی سب سے بڑی وجہ کھلاڑیوں کا غلط انتخاب تھی۔ پورے ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے ایک تیز باؤلر کی کمی محسوس کی۔ خاص طور پر بھونیشور کمار جیسے سوئنگ باؤلر کو ٹیم میں چیمپئن شپ کے فائنل میں شامل نہ کرنا ہندوستانی ٹیم کے لئے سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جیمسن، ساؤتھی اور ویگنر جیسے تیز گیندبازوں کے ساتھ میدان میں اتری اور ہندوستانی بلے بازوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، ہندوستان کے خلاف تاریخی فائنل میں نیوزی لینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک بھی اسپنر کو شامل نہیں کیا۔

Published: undefined

انڈین ٹاپ آرڈر کی ناکامی

تاریخی فائنل میں ہندوستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا۔ وراٹ کوہلی ہوں یا رہانے، سب نے مایوس کیا۔ روہت شرما کو دونوں اننگز میں عمدہ آغاز ملا لیکن وہ بڑا اسکور نہیں کر سکے۔ وراٹ کوہلی نے پہلی اننگز میں 44 رنز بنائے تھے لیکن وہ بھی سوئنگ گیندوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔ جیمسن نے انہیں دونوں اننگز میں سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ گیند پر پویلین کا راستہ دکھایا۔ بھارت کے لئے نئی دیوار پجارا ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناکام نظر آئے۔ پجارا دونوں اننگز میں فلاپ رہے۔ صرف یہی نہیں دوسری اننگز میں بھی انہوں نے سلپ میں راس ٹیلر کا کیچ ڈراپ کر دیا۔

Published: undefined

پریکٹس میچ نہیں کھیلنا

تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی ایک بھی پریکٹس میچ نہیں کھیلے تھے۔ جس کا خمیازہ انہیں فائنل میں برداشت کرنا پڑا۔ اگرچہ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آپس میں ’انٹرا اسکواڈ‘ میچ کھیلے لیکن اس پریکٹس میچ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Published: undefined

جسپریٹ بمراہ کا بے اثر ہو جانا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں جسپریت بمراہ کیوی بلے بازوں کے لئے بے اثر رہے۔ پہلی اننگز میں بمراہ نے 26 کی گیندبازی کی لیکن وہ ایک وکٹ بھی حاصل نہ کر سکے۔ وہیں، دوسری اننگز میں بھی ان کی بولنگ میں وہ چیز نظر نہیں آئی جو نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے لئے زیادہ مشکل پیدا کرتی۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کے آخری 4 وکٹوں نے میچ بدل دیا

کیوی ٹیم کی پہلی اننگز کے دوران آخری 4 ٹیلنڈروں نے مل کر 87 رنز بنائے جس سے میچ میں فرق پیدا ہو گیا۔ ایک طرف جہاں نیوزی لینڈ کی 6 وکٹیں 162 رنز پر گر گئیں لیکن اس کے بعد آخری 4 بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 249 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر 32 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ ہندوستان کی شکست کی یہ بھی ایک اہم وجہ تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined