ٹاٹا آئی پی ایل، تصویر @IPL
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے گزشتہ 9 مئی کو ’آئی پی ایل 2025‘ ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا، اور اب اس ٹورنامنٹ کی نئی تاریخیں جاری کر دی گئی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد بی سی سی آئی نے بچے ہوئے مقابلوں کے لیے نئے شیڈیول کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق 17 مئی سے ایک بار پھر آئی پی ایل کے میچ شروع ہو جائیں گے۔
Published: undefined
بی سی سی آئی نے بقیہ میچوں کے لیے 6 میدانوں کا انتخاب کیا ہے، جس میں بنگلورو، دہلی، لکھنؤ، ممبئی، احمد آباد اور جئے پور شامل ہیں۔ نئے شیڈیول کے مطابق 17 مئی سے لیگ مقابلے شروع ہوں گے، جو کہ 25 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ ان میں 2 ڈبل ہیڈر میچ بھی شامل ہیں۔ یعنی 2 دن ایسے ہیں، جب ایک دن میں 2 مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پلے آف کے میچ 29 مئی سے شروع ہوں گے اور فائنل مقابلہ 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے فی الحال یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ پلے آف مقابلے کس میدان پر کھیلے جائیں گے۔
Published: undefined
آئی پی ایل کے ذریعہ جاری پریس ریلیز میں لکھا گیا ہے کہ ’’بی سی سی آئی کو ٹاٹا آئی پی ایل 2025 کو پھر سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ مجموعی طور پر 17 مقابلے 6 مقامات پر کھیلے جائیں گے، جو 17 مئی سے شروع ہوں گے اور 3 جون کو فائنل مقابلہ ہوگا۔‘‘ پلے آف مقابلوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کوالیفائر-1 مقابلہ 29 مئی کو کھیلا جائے گا، جبکہ الیمنیٹر مقابلہ 30 مئی کو ہوگا۔ کوالیفائر-2 کے لیے یکم جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، اور پھر فائنل مقابلہ 3 جون کو ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined