کرکٹ

نیدرلینڈ کے اسٹیفن مائیبرگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے لی ریٹائرمنٹ

اسٹیفن مائیبرگ نے کہا کہ میں نے اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے ریٹائرمنٹ لینے کا ذہن بنا لیا ہے۔ تاہم وہ کلب کی سطح پر کھیلنا جاری رکھیں گے۔

اسٹیفن مائیبرگ، تصویر ٹوئٹر@StephanMyburgh
اسٹیفن مائیبرگ، تصویر ٹوئٹر@StephanMyburgh 

ایڈیلیڈ: ٹی۔20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے والی نیدرلینڈ ٹیم کے اوپنر اسٹیفن مائیبرگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مائیبرگ نے پیر کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’ہینگنگ اپ دی بوٹ.... خدا بہت بڑا ہے۔ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ میں ورلڈ کپ میں اپنے کیرئیر کا اختتام جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے ساتھ کروں گا۔ یہ یاد ہمیشہ تازہ رہے گی۔ میں کے این بی سی کرکٹ اور نیدر لینڈ کا شکر گزار ہوں۔ میں صرف عیسیٰ، دوستوں، خاندان، منتظمین اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کر سکتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

اسٹیفن مائیبرگ نے کہا کہ میں نے اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے ریٹائرمنٹ لینے کا ذہن بنا لیا ہے۔ تاہم وہ کلب کی سطح پر کھیلنا جاری رکھیں گے۔ نیدر لینڈ نے اتوار کو ٹی۔20 ورلڈ کپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کو 13 رن سے شکست دے دی۔ اس میچ میں 38 سالہ مائیبرگ نے صرف 30 گیندوں پر 37 رن بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، جس کی وجہ سے نیدرلینڈز چار وکٹوں پر 158 رن کا مشکل اسکور بناسکی۔

Published: undefined

پریٹوریا میں پیدا ہوئے، مائیبرگ نے 2011 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنے کیریئر میں 22 ون ڈے اور 45 ٹی۔20 کھیلے ہیں۔ انہوں نے اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ مائیبرگ نے اپنے ٹی۔20 کیریئر میں 21.78 کی اوسط اور 114.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے 915 رن بنائے ہیں۔ وہ میکس او ڈاؤڈ اور بین کوپر کے بعد ٹی۔20 انٹرنیشنلز میں نیدرلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined