کرکٹ

مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں ملی

اکرم خان نے کہا کہ "مستفیض کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن آنے والے مہینے میں ٹیم کا دورہ ہے جس کی وجہ سے ہم انہیں اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹیم کے گیندباز مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل 2020 میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ بی سی بی کے ڈائریکٹر نے اس سلسلے میں اطلاع دی۔ سمجھا جاتا ہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے مستفیض الرحمان میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن بی سی بی نے انہیں ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ بی سی بی کرکٹ آپریشنز چیئرمین اکرم خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اکتوبر - نومبر میں سری لنکا کا دورہ ہے۔

Published: undefined

آئی پی ایل کا انعقاد 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا۔ اکرم خان نے کہا کہ "مستفیض کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن آنے والے مہینے میں ٹیم کا دورہ ہے جس کی وجہ سے ہم انہیں اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہیں اور آنے والی سیریز بھی بہت اہم ہے۔

Published: undefined

مستفیض آخری بار ممبئی انڈینز کے لئے آئی پی ایل میں 2018 میں کھیلے تھے۔ انہوں نے اس سیزن میں سات میچوں میں 32.85 کی اوسط سے سات وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل 2016 اور 2017 کے سیزن میں وہ سن رائزرس حیدرآباد کے لئے کھیلے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined