کرکٹ

محمد سراج کو بہترین کارکردگی کا ملا تحفہ، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب ٹیم میں نٹراجن اور سینی جیسے کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ کئی بڑے کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہاری اور پرتھوی کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

محمد سراج / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
محمد سراج / تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

آسٹریلیا کو اس کی زمین پر پٹخنی دینے کے بعد اب ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ کے لیے جس ٹیم کا اعلان کیا ہے اس میں محمد سراج کو شامل کیا گیا ہے۔ ظاہر ہے محمد سراج کو ان کی بہترین کارکردگی کا انعام ملا ہے اور ان کی ہندوستانی ٹیم میں شمولیت سے ان کے شیدائی بھی خوش ہیں۔ لیکن انگلینڈ کے لیے منتخب ٹیم میں ٹی نٹراجن اور نودیپ سینی جیسے کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ کئی بڑے کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے۔ ہنوما وہاری اور پرتھوی شا کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں مل پائی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے اور پہلا میچ 5 فروری سے کھیلا جائے گا۔ اس کے لیے ٹیم میں کپتان وراٹ کوہلی کی واپسی ہوئی ہے جو کہ آسٹریلیا دورہ سے چھٹی لے کر وطن واپس آئے تھے، اور بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ کھیلنے کے دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں ٹیم میں ہارڈک پانڈیا، ایشانت شرما، کے ایل راہل اور اکشر پٹیل کی واپسی ہوئی ہے۔ اکشر پٹیل کو چھوڑ کر بقیہ کھلاڑی زخمی ہو گئے تھے جو اب کھیلنے کے لیے فٹ ہیں۔ اکشر پٹیل کو زخمی رویندر جڈیجہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ہندوستان کی منتخب 18 رکنی ٹیم اس طرح ہے: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، شبھمن گل، مینک اگروال، چیتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، رشبھ پنت، ردھیمان ساہا، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہل، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، محمد سراج، شاردل ٹھاکر، آر اشون، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined