محمد سراج اور رویندر جڈیجہ کی فائل تصویر، سوشل میڈیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف اننگ اور 140 رنوں کی بڑی جیت حاصل کرنے کے بعد ہندوستان کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑا فائدہ حاصل ہوا ہے۔ خاص طور سے تیز گیندباز محمد سراج اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے رینکنگ میں زبردست چھلانگ لگائی ہے۔
Published: undefined
محمد سراج نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹ لے کر آئی سی سی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہت اچھی کر لی ہے۔ یہ کھلاڑی 3 گیندبازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 12ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ محمد سراج نے اپنے کیریئر کے بہترین ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ ان کے علاوہ رویندر جڈیجہ کو بھی تازہ رینکنگ میں فائدہ ملا ہے۔ وہ دنیا کے نمبر 1 ٹیسٹ آل راؤنڈر تو ہیں ہی، بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں وہ 25ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے کے ایل راہل اور بین اسٹوکس جیسے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کے ایل راہل اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں 35ویں مقام پر ہیں۔
Published: undefined
جو روٹ کی بات کریں تو یہ کھلاڑی ٹیسٹ میں پہلے سے ہی نمبر-1 بلے باز بنا ہوا ہے۔ نمبر-1 ٹیسٹ گیندباز جسپریت بمراہ ہیں، جنھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی اچھی گیندبازی کی تھی۔ انھوں نے اپنے نمبر-1 پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ بات وَنڈے رینکنگ کی کریں تو ہندوستان کے شبھمن گل پہلے مقام پر قابض ہیں۔
Published: undefined
نیوزی لینڈ کے نوجوان ٹاپ آرڈر بلے باز ٹم رابنسن کے لیے بھی آئی سی سی کی رینکنگ میں خوشخبری دیکھنے کو ملی ہے۔ اس کھلاڑی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 سیریز میں 119 کی اوسط سے 119 رن بنائے۔ یہ رن انھوں نے 156 سے زیادہ کی اسٹرائیک ریٹ سے بنائے، جس کا انعام انھیں آئی سی سی کی ٹی-20 رینکنگ میں ملا ہے۔ یہ کھلاڑی اب 22ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستانی بلے باز ابھشیک شرما ٹی-20 کی رینکنگ میں نمبر-1 مقام پر قبضہ بنائے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے ہی اسپنر گیندباز ورون چکرورتی ٹی-20 کرکٹ میں نمبر-1 گیندباز بنے ہوئے ہیں۔ ٹی-20 میں نمبر-1 آل راؤنڈر تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined