کرکٹ

محمد سمیع چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر، عمران ملک بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل

عمران ملک کو سمیع کے باہر ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عمران نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورے پر اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔

عمران ملک، تصویر آئی اے این ایس
عمران ملک، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: تیز گیند باز محمد سمیع کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ اب بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ بنگلہ دیش میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ سمیع چوٹ کی وجہ سے اس میچ کے لیے فٹ نہیں ہیں۔ سمیع گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں ٹی۔20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

Published: undefined

عمران ملک کو سمیع کے باہر ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عمران نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورے پر اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ تین ون ڈے میچوں میں ان کے نام تین وکٹیں ہیں۔ ون ڈے کے بعد ٹیم انڈیا کو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔ سمیع بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ اس انجری کے بعد وہ ٹیسٹ کھیل سکیں گے یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

Published: undefined

محمد سمیع کے زخمی ہونے سے ٹیم انڈیا کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ون ڈے کے ساتھ ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ ہندوستان کے اہم گیندباز جسپریت بمراہ انجری کی وجہ سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہیں۔ وہ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ جبکہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بھی چوٹ کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہیں۔

Published: undefined

محمد سمیع کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی صورت میں مکیش کمار اور نودیپ سینی کو موقع مل سکتا ہے۔ نودیپ سینی اور مکیش کمار ابھی تک بنگلہ دیش میں ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی ٹیم انڈیا اے کے کھلاڑی ہیں۔ دونوں نے بنگلہ دیش اے ٹیم کے خلاف چار روزہ میچوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مکیش نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

وہیں نودیپ سینی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مکیش ایک ان کیپڈ کھلاڑی ہیں اور سینی نے ہندوستان کے لیے دو ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے جو 2020-21 میں آسٹریلیا کے دورے پر گئی تھی۔ محمد سمیع نے ہندوستان کی جانب سے 60 ٹیسٹ میچوں میں 216 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ انہوں نے 82 ون ڈے میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 23 ٹی۔20 میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو