کرکٹ

پاکستان کے خلاف زخمی مائیکل نیسر کی جگہ آسٹریلیائی ٹیم میں مارک اسٹیکٹی شامل

کرکٹ آسٹریلیا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مائیکل نیسر پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے آج سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ مارک اسٹیکٹی کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

مائیکل نیسر، تصویر آئی اے این ایس
مائیکل نیسر، تصویر آئی اے این ایس 

میلبورن: آسٹریلیا کے ان کیپڈ تیز گیند باز مارک اسٹیکٹی کو پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے زخمی مائیکل نیسر کی جگہ آسٹریلیائی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک اور ان کیپڈ تیزگیند باز برینڈن ڈوگیٹ اور ان کیپڈ آل راؤنڈر شان ایبٹ کو ٹیسٹ سیریز کے لیے اسٹینڈ بائی پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ رکھا جائے گا۔

Published: undefined

کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’مائیکل نیسر پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے آج سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ مارک اسٹیکٹی کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو آسٹریلیائی اسکواڈ میں شامل ہونے سے قبل وکٹوریہ کے خلاف اس ہفتے شیفیلڈ شیلڈ میچ کھیلیں گے۔ برینڈن ڈوگیٹ اور شان ایبٹ بھی اسٹینڈ بائی پلیئر کے طور پر اگلے ہفتے ٹیم میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

نیوساوتھ ویلس کے خلاف پیر کے روزکوئنز لینڈ کے مارش ون ڈے کپ میچ میں نیسر کے پٹھوں میں کھنچاؤ آیا تھا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے دورے سے باہر ہو گئے۔ ان کیپڈ اسٹیکٹی 2021 میں جنوبی افریقہ کے دورے کے لئے آسٹریلیا کی توسیع شدہ ٹیم کا حصہ تھے حالانکہ دورے کو بعد میں رد کردیا گیا تھا۔ فروری 2015 میں تسمانیہ کے خلاف کوئنز لینڈ کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسٹیکٹی نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 51 میچوں میں 25.67 کی اوسط سے 182 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نےموجودہ شیفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں 16.31 کی شاندار اوسط سے 29 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب ڈوگیٹ نے اس سیزن میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 21.45 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ گزشتہ سال مئی میں جنوبی آسٹریلیا میں جانے سے پہلے کوئنز لینڈ سیٹ اپ کا بھی حصہ تھے، جس نے 21-2020 میں شیفیلڈ شیلڈ ٹائٹل جیتا تھا۔

Published: undefined

آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلے گی۔ دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی، جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں 21 سے 25 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں پھر سے راولپنڈی جائیں گی جہاں تین ون ڈے میچز 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم: پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیون اسمتھ (نائب کپتان)، ڈیوڈ وارنر، ایشٹن اگر، اسکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ ، مارنس لابوشین، ناتھن لیون، مشل مارش، مچل سٹارک، مارک اسٹیکٹی، مچل سویپسن۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined