تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @cricketworldcup
ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا 14واں مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا، اعصاب شکن مقابلہ میں جنوبی افریقی ٹیم نے میچ کے آخری اوور میں 3 وکٹ سے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔ اس مقابلہ کے بعد ہندوستانی خواتین ٹیم کو بھی پوائنٹس ٹیبل میں نقصان ہوا، ٹیم اب ایک مقام کے نقصان کے ساتھ چوتھے مقام پر آ گئی ہے۔ ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کافی مشکل میں ہے، ٹیم کا اگلا مقابلہ انگلینڈ کے ساتھ ہے۔
Published: undefined
ویمنز ورلڈ کپ میں پیر (13 اکتوبر) کو ہوئے مقابلہ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 232 رن اسکور کیے تھے۔ شورنا اختر (51 رن) اور شرمین اختر (50) نے شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔ اس کے بعد ناہیدہ اختر، رتو مونی کی شاندار گیند بازی کی بدولت ایک وقت کے لیے بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقہ کے 78 رن کے معمولی اسکور پر 5 وکٹ گر گئے تھے، اور ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اس میچ میں آسانی سے جیت حاصل کر لے گی۔ لیکن مرزینہ کاپ (56 رن) اور کولین ٹائرون (62 رن) نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو بحران سے نکال دیا۔ اس کے بعد نادین ڈی کلرک نے 29 گیندوں میں 37 رنوں کی زبردست اننگ کھیل کر جنوبی افریقہ کو آخری اوور میں جیت دلا دی۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد ویمنز ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل میں ایک مقام اوپر آ گئی ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم 4 میچوں میں سے 3 میں جیت حاصل کر 6 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر آ گئی ہے۔ حالانکہ اس کا رن ریٹ ابھی منفی (0.618-) میں ہے۔ ہندوستانی ٹیم ایک مقام کے نقصان کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہے، ٹیم نے 4 میں سے 2 میچ میں جیت حاصل کی ہے۔ حالانکہ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ (0.682-) جنوبی افریقہ سے بہتر ہے۔ آسٹریلیائی خواتین کرکٹ ٹیم 4 میچوں میں سے 3 میں جیت حاصل کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے، حالانکہ اس کا ایک میچ بارش کے سبب منسوخ ہو گیا تھا۔ 7 پوائنٹ کے ساتھ آسٹریلیا پہلے مقام پر قابض ہے جبکہ 6 پوائنٹ (1.864+) کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے مقام پر قابض ہے۔
Published: undefined
اگر دیگر ٹیموں کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ 3 میچ میں 1 جیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر اور پاکستان کے خلاف شاندار جیت حاصل کرنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم چھٹے مقام پر ہے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی جیت حاصل کرنے میں ناکام رہی سری لنکا کی ٹیم ساتویں اور پاکستان کی ٹیم آٹھویں مقام پر ہے۔ واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کو اب آئندہ کے تینوں مقابلے جیتنے ہوں گے۔ ہندوستان کا آئندہ مقابلہ 19 اکتوبر کو انگلینڈ سے، 23 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور 26 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے ہونا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined