کرکٹ

دہلی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 وکٹ لے کر کلدیپ یادو نے بنایا عالمی ریکارڈ

کلدیپ یادو اب تک اپنے 15 ٹیسٹ میچوں کی کیریئر میں مجموعی طور پر 65 وکٹ لے چکے ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں 5 وکٹ حاصل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کلدیپ یادو، تصویر بشکریہ&nbsp;@BCCI</p></div>

کلدیپ یادو، تصویر بشکریہ @BCCI

 

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ میچ کی پہلی اننگ میں کلدیپ یادو نے 26.5 اوورس کی گیندبازی میں 5 وکٹ لے کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ کلدیپ یادو نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بائیں ہاتھ کے کلائی کے اسپنر کے ذریعہ سب سے زیادہ 5 وکٹ لینے کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ وہ اب انگلینڈ کے جانی وارڈل کے برابر آ گئے ہیں، جنہوں نے بائیں ہاتھ کے کلائی کے اسپنر کے طور پر گیندبازی کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں پانچ بار 5 وکٹ حاصل کیے تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگ 518 رنوں پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں صرف 248 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی، اسی وجہ سے ہندوستانی ٹیم نے اسے فالو آن کھیلنے پر مجبور کیا۔ ویسٹ انڈیز کو کم اسکور پر سمیٹنے میں کلدیپ یادو کا بڑا رول رہا۔ انہوں نے 26.5 اوورس کی گیندبازی میں 82 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کیے۔

Published: undefined

بائیں ہاتھ کے کلائی کے اسپنر کے ذریعہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ایک اننگ میں 5 وکٹ لینے کا مشترکہ عالمی ریکارڈ ہندوستان کے کلدیپ یادو اور انگلینڈ کے جانی وارڈل کے نام ہے۔ دونوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 بار کسی پاری میں میں 5 یا اس سے زائد وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے پال ایڈمس ہیں، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک پاری میں 4 بار 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Published: undefined

کلدیپ یادو کا ریکارڈ اس لیے خاص ہے کہ انہوں نے صرف 15 ٹیسٹ میں 5 بار ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹ لینے کا کارنامہ کیا ہے۔ جبکہ انگلینڈ کے جانی وارڈل نے 28 میچوں میں یہ مقام حاصل کیا۔ کلدیپ یادو نے رواں ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ایلک ایتھنیز، شائے ہوپ، ٹیون املیک، جسٹن گریوس اور جیڈن سیلس کو آوٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ کلدیپ یادو اب تک اپنے 15 ٹیسٹ میچوں کی کیریئر میں مجموعی طور پر 65 وکٹ لے چکے ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں 5 وکٹ حاصل کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined