کرکٹ

سچن کی مبارکباد پر جذباتی ہوئے کوہلی، کہا ’میں سچن جیسا کبھی نہیں بن پاؤں گا‘

کوہلی نے کہا کہ ’’اپنے ہیرو کے ریکارڈ کی برابری کرنا میرے لیے بہت خاص ہے، جب بات بلے بازی کی آتی ہے تو وہ (سچن) پرفیکٹ ہیں، یہ میرے لیے بہت جذباتی لمحہ ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی</p></div>

سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی

 

کرکٹ کے بھگوان کہے جانے والے سچن تندولکر نے وراٹ کوہلی کو 49 سنچری لگانے پر مبارکباد پیش کی جس کا تذکرہ کیے جانے پر کوہلی انتہائی جذباتی ہو گئے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا میچ ختم ہونے کے بعد کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچن کے ذریعہ کیے گئے پوسٹ پر جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’’میں سچن کی کبھی برابری نہیں کر پاؤں گا۔‘‘

Published: undefined

دراصل سچن تندولکر نے اپنے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’بہت اچھا کھیلے وراٹ۔ رواں سال کے شروع (24 اپریل) میں مجھے 49 (سال) سے 50 (سال) تک پہنچنے میں 365 دن لگے تھے۔ مجھے امید ہے کہ آپ 49 (سنچری) سے 50 (سنچری) پر اگلے چند دنوں میں پہنچ جائیں گے اور میرا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ مبارکباد۔‘‘

Published: undefined

بہرحال، وراٹ کوہلی کو ان کی ناٹ آؤٹ 101 رنوں کی اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے ذریعہ جیت کے لیے دیے گئے 327 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے محض 83 رن بنائے۔ یعنی صرف وراٹ کوہلی کے رن کو سامنے رکھا جائے تو بھی جنوبی افریقہ 18 رنوں سے ہار گئی۔ ایوارڈ کی تقریب میں جب کوہلی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’یہ ایک بڑا میچ تھا۔ غالباً ٹورنامنٹ کی سب سے مشکل ٹیم کے ساتھ کھیلنا چیلنج بھرا تھا۔ اس میچ سے، اس اننگ سے اچھا کرنے کی ترغیب ملی۔ کیونکہ یہ (سنچری) میرے یوم پیدائش پر بنی، اس لیے یہ خاص ہو گیا اور لوگوں نے اسے میرے لیے مزید خاص بنا دیا۔‘‘

Published: undefined

سچن تندولکر کے ذریعہ بنائی گئی 49 سنچری کے عالمی ریکارڈ کی برابری کرنے سے متعلق کوہلی نے کہا کہ ’’اپنے ہریو کے ریکارڈ کی برابری کرنا میرے لیے بہت خاص ہے۔ جب بات بلے بازی کی آتی ہے تو وہ (سچن) پرفیکٹ ہیں۔ یہ میرے لیے انتہائی جذباتی لمحہ ہے۔ میں ان کے جتنا اچھا کبھی نہیں بن پاؤں گا۔ ان کے بلے سے پرفیکشن نکلتا تھا۔ وہ ہمیشہ میرے ہیرو رہیں گے۔ میں جانتا ہوں کہ میں کہاں سے آیا ہوں۔ میں ان دنوں کو جانتا ہوں جب میں نے انھیں (سچن کو) ٹی وی پر دیکھا ہے۔ ان سے تعریف پانا ہی میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined