کالکاجی مندر کے سیوادار کے قتل کا ملزم گرفتار، پولیس نے ملزم کے والد کو بھی گرفتار کیا

دہلی پولیس نے ملزم کے والد انل کمار کو بھی ملزم کو پناہ دینے اور پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں مدد کرنے کو لے کر گرفتار کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

پولیس نے جنوب مشرقی دہلی کے کالکاجی مندر کے سیوادار  کا قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے گووند پوری کے رہنے والے 26 سالہ پانڈے کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کے والد انل کمار کو بھی ملزم کو پناہ دینے اور پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں اب تک کل پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ خبروں کے مطابق  دہلی کے کالکاجی مندر میں کچھ لوگوں سے جھگڑے کے بعد ایک 35 سالہ سیوادار کو مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں پہلے تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 9.30 بجے مندر میں جھگڑے کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو دی گئی۔


اتر پردیش کے گورکھپور کے رہنے والے اور یہاں کے دکشن پوری میں رہنے والےتیس سالہ  اتل پانڈے  کو مقامی لوگوں نے موقع پر ہی پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دو دیگر ملزمین کو ہفتہ کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دیگر دو افراد کی شناخت  انیس سالہ موہن عرف بھورا اور بیس سالہ کلدیپ بدھوڑی کے طور پر کی گئی ہے، دونوں تغلق آباد کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے، جو مندر کا دورہ کرنے آئے تھے، اتر پردیش کے ہردوئی کے رہنے والے سیوادار یوگیندر سنگھ سے 'چنی پرساد' (چنرنی اور پرساد) مانگا، جس کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔