
فائل تصویر آئی اے این ایس
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی منی نیلامی منگل 16 دسمبر کو ابوظہبی کے اتحاد ایرینا میں ہوئی۔ آسٹریلیائی آل راؤنڈر کیمرون گرین منی نیلامی میں سب سے مہنگےغیر ملکی کھلاڑی تھے، جنہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے 25.20 کروڑ روپےمیں خریدا۔
Published: undefined
لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کے بیٹے سارتھک رنجن نے بھی آئی پی ایل 2026 کی منی نیلامی میں ایک کامیاب بولی میں حصہ لیا۔ تین بار کی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سارتھک کو 30 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ سارتھک کی بنیادی قیمت 30 لاکھ روپے تھی، اور اس نے اسی قیمت پر شاہ رخ خان کی شریک ملکیت والی کے کے آرمیں شمولیت اختیار کی۔ یہ سارتھک کی پہلی آئی پی ایل میں شرکت ہوگی۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ سارتھک آئندہ آئی پی ایل سیزن میں کے کے آرکے لیے کتنے میچ کھیلتے ہیں۔
Published: undefined
دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2025 میں کرکٹر سارتھک رنجن کا ب شمار قابل قدر کھلاڑیو میں تھا۔ اوپننگ بلے باز سارتھک رنجن نے نارتھ دہلی اسٹرائیکرز کے لیے 11 میچوں کی 10 اننگز میں 55 کی اوسط سے 495 رنز بنائے، جس میں چار نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔ ان کا بہترین اسکور 82 رن تھا۔ سارتھک نے 56 چوکے اور 18 چھکے لگائے۔ سارتھک ڈی پی ایل 2025 میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔
Published: undefined
29 سالہ سارتھک رنجن گزشتہ مارچ میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے اپنے والد پپو یادو کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سارتھک کے والد پورنیا لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں، جب کہ ان کی ماں رنجیت رنجن کانگریس کے ٹکٹ پر چھتیس گڑھ سے راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined