کرکٹ

پری-بِڈ حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون کرکٹ بنیں جھولن گوسوامی

جھولن گوسوامی نے کہا کہ ’’میں بہت خوش ہوں۔ کیا میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ میرے کئی دیگر ساتھیوں کے لئے این ایف ٹی ویلیو کو ان لاک کرنے اور مداحوں تک پہنچنے کا آغاز ہوگا۔‘‘

جھولن گوسوامی، تصویر آئی اے این ایس
جھولن گوسوامی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دبئی واقع کرک فلکس نے ریئر نان فنگیبل ٹوکن (این ایف ٹی) کرکٹ میموریئبلیا آکشن لانچ کرنے کے لئے ریواسپورٹس اور فینیٹک اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور ہندوستان کی عظیم خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی اس میں پری-بِڈ حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ یہ نیلامی 24 دسمبر کو ہوگی۔

Published: undefined

نیلامی شروع ہونے سے پہلے ہی گوسوامی کی 2017 عالمی کپ جرسی پری-بڈ ہوچکی ہے۔ خواتین کے بین الاقوامی ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی جھولن نے کہا کہ "میں بہت خوش ہوں۔ کیا میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ میرے کئی دیگر ساتھیوں کے لئے این ایف ٹی ویلیو کو ان لاک کرنے اور مداحوں تک پہنچنے کا آغاز ہوگا۔

Published: undefined

پہلے ہی 200,000 امریکی ڈالر کے لیے بولیاں لگائی جا چکی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرک فلکس کو دینا بھر کے کرکٹ شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل مل رہا ہے۔ کرک فلکس کے شریک بانی انور حسین نے کہا کہ "ہم کرک فلکس میں، اس کے پیچھے ایک مشہور تاریخ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح کی کرکٹ میمورابیلیا لاکر میٹاورس میں مضبوط تبدیلی لا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined