عرفان پٹھان، تصویر سوشل میڈیا
اس مرتبہ آئی پی ایل میں مشہور سابق ہندوستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر عرفان پٹھان کمنٹری کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیں گے۔ ایسا اس لیے کیونکہ کمنٹری کے پینل میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔ کمنٹیٹرس کی یہ لسٹ جب جاری ہوئی تو ہر کوئی یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ عرفان پٹھان کا نام تو موجود ہی نہیں ہے۔ پھر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہونے لگا کہ آخر انھیں کیوں باہر کیا گیا؟ اس سلسلے میں ’مائی کھیل‘ کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں کے خلاف تبصرہ کرنے کی سزا عرفان کو ملی ہے۔
Published: undefined
خود کو کمنٹری پینل سے باہر کیے جانے پر فی الحال عرفان پٹھان کا کوئی رد عمل تو سامنے نہیں آیا ہے، لیکن انھوں نے ایک ایسا قدم ضرور اٹھایا ہے جو ان کے چاہنے والوں کو خوشی دے گا۔ عرفان پٹھان نے کرکٹ پر اپنی بات اور نظریات ظاہر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ کو ذریعہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے خود کا یوٹیوب چینل (@officialIrfanpathan) شروع کرنے کی تصدیق کر دی ہے اور پروگرام کو نام دیا ہے ’سیدھی بات وِد عرفان پٹھان‘ دیا ہے۔ یعنی عرفان پٹھان کرکٹ پر بغیر لاگ لپیٹ کے سیدھی بات کریں گے۔ انھوں نے کرکٹ شیدائیوں سے گزارش بھی کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سپورٹ کریں۔
Published: undefined
بہرحال، جہاں تک عرفان پٹھان کا نام کمنٹری پینل سے باہر کیے جانے کا معاملہ ہے، ’مائی کھیل‘ ویب سائٹ کے مطابق کئی کھلاڑیوں نے شکایت کی تھی کہ عرفان قصداً ان کے اوپر ذاتی تبصرے کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں سے ایسا ہوتا آ رہا ہے کہ عرفان پٹھان کچھ کھلاڑیوں کے خلاف پرسنل ایجنڈا چلاتے محسوس ہو رہے ہیں۔ یہ بات اعلیٰ افسران کو پسند نہیں آئی، نتیجہ یہ ہوا کہ عرفان کو کمنٹری پینل سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined