آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے گیندبازوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنایا نیا اصول، اب 3 گیندوں سے ہوگا میچ
بی سی سی آئی کی دلیل ہے کہ اس نئے اصول کے تحت دوسری اننگ میں گیارہویں اوور کے بعد ایک نئی گیند کا استعمال کیا جائے گا، جس سے شبنم کا اثر کم ہوگا اور میچ زیادہ متوازن رہے گا۔

آئی پی ایل / تصویر: آئی اے این ایس
آئی پی ایل 2025 دو دنوں بعد شروع ہونے والا ہے۔ س سے عین قبل بی سی سی آئی نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جو گیندبازوں کو راحت دینے والا ہے۔ بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی پی ایل 2025 کے ڈے-نائٹ میچوں میں 3 گیندوں کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ جانکاری ممبئی میں سبھی کپتانوں کی ہوئی میٹنگ کے دوران دی گئی ہے۔
آئی پی ایل میں لائے گئے اس نئے اصول کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ پہلی اننگ میں ایک گیند کا استعمال ہوگا، جبکہ دوسری اننگ کھیلنے والی ٹیم کو 2 نئی گیندیں کھیلنے کو ملیں گی۔ اصول کے مطابق میچ کی دوسری اننگ میں گیارہویں اوور کے بعد ایک نئی گیند کا استعمال کیا جائے گا۔ اس نئے ضابطہ سے رات کے میچوں میں پڑنے والی اوس (شبنم) کے اثرات کو کم کیا جا سکے گا۔ شبنم کی وجہ سے گیند پھسلن بھری ہو جاتی ہے، جس سے گیندبازوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ اس کا فائدہ ٹاس جیتنے والی ٹیم کو ملتا ہے۔
بی سی سی آئی کی اس تعلق سے دلیل ہے کہ اس نئے اصول سے میچ میں زیادہ توازن مل پائے گا۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ اس اصول کے تحت دوسری اننگ میں گیارہویں اوور کے بعد ایک نئی گیند کا استعمال کیا جائے گا، جس سے شبنم کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس سے ٹاس جیتنے والی ٹیم کو بہت زیادہ فائدہ نہیں مل سکے گا۔ پہلے ڈے نائٹ میچوں میں ٹاس جیتنے والی ٹیم گیندبازی کرنے کا فیصلہ کرتی رہی ہے، جس سے وہ شبنم کی مشکلات سے بچ جاتی تھیں۔ بعد میں گیندبازی کرنے والی ٹیم میں خصوصی طور پر اسپن گیندبازوں کو شبنم کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔