کرکٹ

آئی پی ایل: راجستھان رائلز کی پنجاب کنگز پر سنسنی خیز جیت، آخری اوور میں بدلا میچ کا رخ

پنجاب کو آخری اوور میں صرف 4 رنز بنانے تھے لیکن کے ایل راہل کی ٹیم صرف ایک رن ہی بنا سکی، اس نے اس اوور میں 2 وکٹ گنوائے اور بالآخر میچ کو 2 رنز سے گنوا دیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

دبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں سیزن کا 32 واں میچ دبئی میں راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ راجستھان رائلز کے نام رہا اوار اس نے پنجاب کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔ راجستھان نے پنجاب کو 186 رنز کا ہدف دیا تھا، جبکہ کے ایل راہل کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز ہی بنا سکی۔

پنجاب کو آخری اوور میں صرف 4 رنز بنانے تھے لیکن کے ایل راہل کی ٹیم صرف ایک رن ہی بنا سکی، اس نے اس اوور میں 2 وکٹ گنوائے اور بالآخر میچ کو 2 رنز سے گنوا دیا۔

Published: undefined

راجستھان کی جیت کے ہیرو کارتک تیاگی رہے جنہوں نے آخری اوور میں صرف ایک رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ آخری اوور میں کارتک تیاگی نے نکولس پورن اور دیپک ہڈا کو آؤٹ کیا اور آخری گیند پر فابین ایلن کو ڈاٹ گیند کھلا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کیا۔

اس جیت کے ساتھ راجستھان رائلز کے 8 میچوں میں 8 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ پنجاب کنگز کی 9 میچوں میں چھٹی شکست ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں، نوجوان کھلاڑیوں مہیپال لومورڈ (43) اور یشسوی جیسوال (49) کی طوفانی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 14 کے 32 ویں میچ میں پنجاب کنگز کو 186 رن کا ہدف دیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنرز ایوین لیوس اور یشسوی جیسوال نے ٹیم کو اچھی شروعات دی دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 54 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

لیوس نے 21 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز بنائے ، جیسوال نے 36 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔ پاور پلے میں 57 رنز نے مڈل آرڈر بلے بازوں کو بے خوف کھیلنے کی اجازت دی۔

Published: undefined

لیوس اور جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد لیام لیونگ اسٹون اور مہیپال لومورڈ نے برتری حاصل کی اور بھرپور بیٹنگ کی۔ اگرچہ لیونگ اسٹون 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوا ، لومورڈ نے اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ جاری رکھی اور 17 گیندوں میں 43 رنز بنائے ، جس میں دو چوکے اور چار چھکے لگے۔ راجستھان نے اس شاندار کارکردگی کی بنیاد پر 20 اوورز میں 185 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

Published: undefined

لیفٹ آرم فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پنجاب کنگز کے لیے سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں 32 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر تین جبکہ ایشان پوریل نے چار اوورز میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined