کرکٹ

آئی پی ایل: ممبئی سے پچھلی شکست کا بدلہ لینے کے لئے اتریں گے دھونی کے کھلاڑی

چنئی سپرکنگز کو تین بار آئی پی ایل کاخطاب دلانے والے مہندر سنگھ دھونی کے کھلاڑی یہاں دبئی میں شروع ہو رہے آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز سے پچھلی شکست کا بدلہ لینے اتریں گے

دھونی ٹیم آئی پی ایل
دھونی ٹیم آئی پی ایل 

دبئی: چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) کو تین بار آئی پی ایل کاخطاب دلانے والے مہندر سنگھ دھونی کے کھلاڑی یہاں دبئی میں آج سے شروع ہورہے آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز سے پچھلی شکست کا بدلہ لینے اتریں گے۔

Published: undefined

چنئی کو پہلے مرحلے میں دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں یکم مئی کو کھیلے گئے ہائی اسکورنگ میچ میں ممبئی سے چاروکٹ سے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ چنئی نے 20 اوورمیں چار وکٹوں پر 218 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں ممبئی نے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے چھ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی بدولت 34 گیندوں پر 87 رنوں کی بہترین اننگ کی بدولت میں 219 رن بنا کر ہارتا ہوامیچ جیت لیا۔ چنئی کی بیٹنگ میچ میں تو مضبوط تھی، لیکن اس کی گیندبازی میں دم نہیں تھا۔ اس سے سبق لیتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کل ہونے والے میچ میں چنئی کے گیند باز ممبئی کے بلے بازوں پر حاوی ہونا چاہیں گے۔

Published: undefined

اس ایک میچ کے علاوہ دونوں ٹیموں کی اوورآل بلے بازی اور بولنگ اچھی رہی ہے۔ چنئی کے فاف ڈو پلیسس سات میچوں میں 320 رنز کے ساتھ اس سیزن میں اب تک رنز بنانے کے معاملے تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ممبئی کے کپتان روہت شرما سات میچوں میں 250 رنز کے ساتھ آٹھویں نمبر ہیں۔ گیندبازی کے لحاظ سے ممبئی کے نوجوان لیگ اسپنر راہل چاہر سات میچوں میں 11 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، جبکہ چنئی کے سیم کیرن سات میچوں میں نو وکٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی اپنی بہترین کارکردگی پیش کر رہے ہیں، جس کی بدولت دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ فور میں موجود ہیں۔ چنئی جہاں سات میچوں میں سے پانچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے وہیں سابقہ چیمپئن ممبئی سات میں سے چار میچ جیتنے کے بعد آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کا نیٹ رن ریٹ پلس میں ہے۔ چنئی کا نیٹ رن ریٹ +1.263 ہے، جو دیگر ساتوں ٹیموں سے زیادہ ہے، جبکہ ممبئی کا نیٹ رن ریٹ +0.062 ہے۔ دونوں ٹیموں کے سات سات میچ باقی ہیں۔ لہذا ان کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے امکانات قوی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined