کرکٹ

آئی پی ایل 2024: انتہائی دلچسپ مقابلے میں پنجاب نے دہلی کو 4 وکٹ سے ہرایا، رِشبھ پَنت کی شاندار واپسی

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری دہلی نے 174 رن بنائے تھے، جواب میں پنجاب نے جیت کے لیے ضروری ہدف 19.2 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

<div class="paragraphs"><p>سیم کرن، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/IPL">@IPL</a></p></div>

سیم کرن، تصویر @IPL

 

آئی پی ایل 2024 میں کھیلے گئے آج دوپہر کے انتہائی دلچسپ میچ میں پنجاب کنگز نے دہلی کیپٹلز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 174 رن بنائے تھے۔ جواب میں پنجاب نے 19.2 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر ضروری ہدف حاصل کر لیا۔ سیم کرن نے پنجاب کی طرف سے شاندار نصف سنچری لگائی، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی لیام لیونگسٹون نے 21 گیندوں میں 38 رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔ انھوں نے آخری اوور میں چھکا لگا کر میچ کو ختم کیا۔

Published: undefined

اس میچ میں سبھی رِشبھ پنت کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے اور دہلی کے کپتان پَنت نے ایک شاندار واپسی کرتے ہوئے سبھی کا دل خوش کر دیا۔ انھوں نے بلے بازی کرتے ہوئے کوئی بہت بڑی پاری نہیں کھیلی، لیکن 13 گیندوں پر 18 رن بنا کر دکھا دیا کہ وہ پرانے انداز میں ہی کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ پورے 20 اوور وکٹ کیپنگ بھی انھوں نے کی اور وکٹ کے پیچھے مستعد بھی دکھائی دیے۔ یعنی حادثہ کے بعد اپنے پہلے ہی میچ میں وہ پرانے رَنگ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، آج دہلی کی طرف سے سب سے زیادہ 33 رن شائی ہوپ نے بنائے۔ ابھشیک پوریل نے 10 گیندوں پر طوفانی انداز میں ناٹ آؤٹ 32 رن بنائے، اور اسی کا نتیجہ تھا کہ دہلی 170 کے پار پہنچ سکی۔ وارنر نے 29 اور مشیل مارش نے 20 رنوں کا تعاون کیا۔ اکشر پٹیل نے بھی 21 رن بنائے، لیکن کوئی بھی کھلاڑی بڑا اسکور نہیں بنا سکا۔ گیندبازی میں پنجاب کی طرف سے ہرپریت برار کی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے 3 اوورس میں محض 14 رن دیے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دیگر گیندبازوں کی بات کریں تو 2-2 وکٹ عرشدیپ اور ہرشل پٹیل کے حصے میں آئے، جبکہ 1-1 وکٹ کگیسو رباڈا اور راہل چاہر کے حصے میں آئے۔

Published: undefined

پنجاب کنگز کی بلے بازی میں جیت کے ہیرو سیم کرن اور لیام لیونگسٹون رہے جنھوں نے میچ کو دہلی سے دور کر دیا۔ کرن نے 47 گیندوں پر 63 رن بنائے اور لیونگسٹون نے 21 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 38 رن بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں پربھ سمرن سنگھ نے 26 رن اور کپتان شکھر دھون نے 22 رن بنائے۔ میچ دہلی کی گرفت میں جا سکتی تھی، لیکن کچھ اہم مواقع پر ڈیوڈ وارنر اور اسٹبس نے کیچ چھوڑے اور میچ دہلی کے ہاتھ سے پھسلتا چلا گیا۔

Published: undefined

دہلی کی گیندبازی کا جائزہ لیا جائے تو کلدیپ یادو نے 4 اوورس میں محض 20 رن دے کر 2 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 2 وکٹ خلیل احمد نے بھی لیے، لیکن انھوں نے 4 اوورس میں 43 رن خرچ کر دیے۔ مشیل مارش تو بہت مہنگے ثابت ہوئے جنھوں نے 4 اوورس میں 52 رن بھی دیے اور کوئی وکٹ بھی نہیں لیا۔ ایک وکٹ ایشانت شرما کے حصے میں آیا جنھوں نے 2 اوورس میں 16 رن دیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined