کرکٹ

آئی پی ایل 2023: زخمی رشبھ پنت کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز ابھشیک پوریل دہلی کیپٹلز کی ٹیم میں شامل

ابھشیک پوریل کو دہلی کیپٹلز میں شامل ہونے سے پہلے ٹرائل سے گزرنا پڑا، رشبھ کا رپلیسمنٹ تلاش کرنے کے لیے حال ہی میں دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے ہندوستان کے کچھ وکٹ کیپرس کا ٹرائل لیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ابھشیک پوریل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ابھشیک پوریل، تصویر آئی اے این ایس

 

آئی پی ایل 2023 کا 31 مارچ سے آغاز ہونے والا ہے۔ اس سے قبل دہلی کیپٹلز کے تعلق سے نئی خبر سامنے آئی ہے۔ اس ٹیم نے زخمی رشبھ پنت کی جگہ پر ایک نئے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی پی ایل 2023 میں رشبھ کی جگہ دہلی کیپٹلز میں بنگال کے وکٹ کیپر بلے باز ابھشیک پوریل کو شامل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے کی وجہ سے رشبھ آئی پی ایل کے سولہویں سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے مستقل کپتان رشبھ دھیرے دھیرے صحت یاب ہو رہے ہیں، لیکن آئی پی ایل 2023 میں چونکہ وہ نہیں کھیل پائیں گے اس لیے ڈیوڈ وارنر کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ اکشر پٹیل نائب کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگال کے وکٹ کیپر بلے باز ابھشیک پوریل کو دہلی کیپٹلز میں شامل کرنے سے پہلے ٹرائل سے گزرنا پڑا۔ رشبھ پنت کا رپلیسمنٹ تلاش کرنے کے لیے حال ہی میں دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے ہندوستان کے کچھ وکٹ کیپرس کا ٹرائل لیا تھا۔ 5 سے 6 دن تک چلے اس ٹرائل میں کئی وکٹ کیپرس نے شرکت کی اور اس میں ابھشیک بھی شامل تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت گزشتہ سال دسمبر ماہ میں روڑکی جاتے وقت کار حادثہ کے شکار ہو گئے تھے۔ اس حادثہ میں ان کے پیر کا لگامنٹ پھٹ گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھ، پیر اور پیٹھ میں بھی چوٹ آئی تھی۔ ان کا ابتدائی علاج پہلے دہرادون کے میکس اسپتال میں ہوا، پھر اس کے بعد انھیں ممبئی ریفر کر دیا گیا۔ ابھی رشبھ پنت کی ریکوری کا مرحلہ چل رہا ہے۔ انھیں پوری طرح صحت مند ہونے میں چھ سے سات ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، جہاں تک 20 سالہ ابھشیک پوریل کا سوال ہے، وہ بنگال کے لیے کھیلتے ہیں۔ وہ گھریلو کرکٹ میں بنگال کی طرف سے اپنی پہچان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ان کے ٹی-20 کی کارکردگی کو دیکھیں تو بہت متاثر کن نہیں ہیں، پھر بھی انھیں دہلی کیپٹلز نے موقع دیا ہے۔ ابھشیک نے ٹی-20 کی 3 پاریوں میں صرف 22 رن بنائے ہیں۔ حالانکہ ٹرائل کے دوران انھوں نے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کو متاثر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined