کرکٹ

بارش پھر ہوئی فتحیاب، نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کا آخری یک روزہ میچ بھی رَد، نیوزی لینڈ کا سیریز پر 0-1 سے قبضہ

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے سامنے 220 رن کا ہدف رکھا تھا، لیکن نیوزی لینڈ نے جب 18 اوور میں 104 رن بنائے تھے تو بارش شروع ہو گئی، اس وقت نیوزی لینڈ کا صرف ایک وکٹ گرا تھا جو عمران ملک کے ہاتھ لگا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی ٹیم کا نیوزی لینڈ دورہ بارش کی وجہ سے بری طرح متاثر رہا۔ آج اس دورہ کا آخری یک روزہ میچ کھیلا گیا اور وہ بھی درمیان میں بارش کی وجہ سے روکنا پڑا۔ حالات بہتر نظر نہیں آنے کی وجہ سے امپائروں نے اس مقابلے کو رد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چونکہ اس یک روزہ سیریز کا دوسرا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا تھا، اور پہلا میچ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا، اس لیے یہ سیریز 0-1 سے نیوزی لینڈ کے نام ہو گیا۔

Published: undefined

آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ہندوستان کی طرف سے بلے بازی آج اچھی نہیں رہی کیونکہ ہر تھوڑے وقفہ پر وکٹ گرنے کا سلسلہ چلتا رہا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پوری ٹیم 50 اوور نہیں کھیل سکی اور محض 219 رن بنا سکی۔ ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ 51 رن واشنگٹن سندر نے بنائے۔ علاوہ ازیں شریئس ایر نے 49 رن اور کپتان شکھر دھون نے 28 رن کی اننگ کھیلی۔ باقی کسی بھی بلے باز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کی طرف سے ایڈم ملنے نے ہندوستان کو شروعات میں اہم جھٹکے دے کر بیک فٹ پر ڈال دیا تھا۔ انھوں نے 10 اوور میں 57 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ ان میں سلامی بلے بازوں شکھر دھون اور شبھمن گل کے علاوہ اِن فارم بلے باز سوریہ کمار یادو بھی شامل ہیں۔ 3 وکٹ ڈیرل مشیل کو بھی ملا جنھوں نے 7 اوور میں محض 25 رن دے کر رشبھ پنت، دیپک چاہر اور عرشدیپ سنگھ کو پویلین بھیجا۔ ٹم ساؤتھی کو 2 وکٹ اور لاکی فرگوسن و سینٹنر کو 1-1 وکٹ ملے۔

Published: undefined

جب تک ہندوستان کی بلے بازی چل رہی تھی، بارش کے آثار کم ہی دکھائی دے رہے تھے۔ لیکن جب 220 رن کے ہدف کا پیچھا کرنے نیوزی لینڈ کی ٹیم میدان میں اتری تو آسمان میں بارش کے آثار صاف دکھائی دینے لگے۔ یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ نے شروع سے ہی اپنا رَن ریٹ بہتر بنائے رکھنے کی کوشش کی اور جب 18 اوور کے بعد کھیل روکا گیا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم ہندوستان سے بہت آگے چل رہی تھی۔ لیکن میچ کا نتیجہ نکالنے کے لیے کم از کم 20 اوور کا کھیل دوسری اننگ میں ہونا لازمی تھا، اس لیے امپائروں نے بارش کو دیکھتے ہوئے میچ کو رَد کرنے کا اعلان کر دیا۔

Published: undefined

جہاں تک نیوزی لینڈ کی بلے بازی کا سوال ہے تو 18 اوور میں 104 رن دے کر محض ایک وکٹ گنوایا تھا۔ آؤٹ ہونے والے سلامی بلے باز فن ایلن تھے جنھوں نے 54 گیندوں پر 57 رن کی اننگ کھیلی۔ انھیں ہندوستان کے نوجوان تیز گیندباز عمران ملک نے سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ دوسرے سلامی بلے باز ڈیوون کانوے 51 گیندوں پر 38 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کپتان ولیمسن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع