کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ 2026 کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، شبھمن گل کو نہیں ملی جگہ، ایشان کشن کی شمولیت

ٹی-20 عالمی کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہونے والا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بی سی سی آئی نے آج اس ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ٹی-20 عالمی کپ 2026 کے لیے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کرنے کے مقصد سے منعقد میٹنگ کا منظر، تصویر ’ایکس‘ @BCCI</p></div>

ٹی-20 عالمی کپ 2026 کے لیے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کرنے کے مقصد سے منعقد میٹنگ کا منظر، تصویر ’ایکس‘ @BCCI

 

آئندہ سال ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا۔ جیسی کہ امید تھی، سوریہ کمار یادو کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم سلیکشن میں کچھ حیران کرنے والے فیصلے بھی ہوئے ہیں، مثلاً شبھمن گل کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں نائب کپتان تھے، لیکن ان کا فارم بالکل بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے سلیکٹرس نے ان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا۔ 15 رکنی ہندوستانی اسکواڈ میں ایشان کشن کی اچانک انٹری بھی حیرت انگیز ہے۔ وہ تقریباً 2 سالوں بعد 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ ساتھ ہی رنکو سنگھ کو بھی ہندوستانی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جو کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز کا حصہ نہیں بنے تھے۔

Published: undefined

20 دسمبر کو ممبئی کے بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرس کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں سوریہ کمار یادو بھی شامل ہوئے تھے اور پھر بہت غور و خوض کے بعد 15 کھلاڑیوں کے ناموں پر مہر لگی۔ ہندوستانی اسکواڈ میں بیشتر انہی کھلاڑیوں کو موقع ملا ہے جو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز میں کھیلتے نظر آئے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، وہی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری ماہ میں کھیلی جانے والی 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز کا بھی حصہ رہیں گے۔ یعنی عالمی کپ سے عین قبل ہندوستانی ٹیم کے لیے پریکٹس کا بہترین موقع ملنے والا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی اسکواڈ پر نظر ڈالیں تو تیز گیندبازی کی قیادت جسپریت بمراہ کریں گے اور دیگر تیز گیندبازوں میں عرشدیپ سنگھ و ہرشت رانا ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ اسپن گیندبازوں میں ورون چکرورتی اور کلدیپ یادو کا انتخاب ہوا ہے۔ ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل اور شیوم دوبے کا سلیکشن بطور آل راؤنڈر ہوا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایشان کشن کو 11 رکنی ٹیم میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ سلامی بلے بازی کی ذمہ داری ابھشیک شرما کے ساتھ سنجو سیمسن نبھا سکتے ہیں، جو کہ جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی-20 میچ میں بہت اچھا کھیلتے دکھائی دیے تھے۔

Published: undefined

ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ اس طرح ہے:

سوریہ کمار یادو (کپتان) ابھشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، تلک ورما، اکشر پٹیل (نائب کپتان)، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ، ہرشت رانا، عرشدیپ سنگھ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined