کرکٹ

جسپریت بمراه کے ون ڈے میں 100 وکٹ مکمل

ہندستانی فاسٹ بولر جسپريت بمراه نے سری لنکا کے خلاف ہفتہ کو آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 100 وکٹ پورے کرنے کی کامیابی حاصل کر لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لیڈز: ہندستانی فاسٹ بولر جسپريت بمراه نے سری لنکا کے خلاف ہفتہ کو آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 100 وکٹ پورے کرنے کی کامیابی حاصل کر لی۔ بمراه سب سے تیز 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے ہندوستانی بولر بن گئے ہیں۔

Published: undefined

بمراه نے هیڈنگلے میں عالمی کپ میچ میں سری لنکا کے کپتان دمتھ كرونارتنے کا وکٹ لینے کے ساتھ ہی ون ڈے میں اپنے 100 وکٹ بھی پورے کر لیے۔ اس میچ سے پہلے بمراه کے ون ڈے میں 99 وکٹ تھے اور وہ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے سے صرف ایک قدم ہی دور تھے۔

Published: undefined

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک بولر بمراه کے کیریئر کا یہ 57 واں ون ڈے ہے۔ ہندوستانی گیند بازوں میں سب سے تیز 100 وکٹ پورے کرنے کے معاملے میں محمد سمیع ان سے آگے ہیں۔ سمیع نے 56 میچوں میں یہ کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بمراه 57 ویں میچ میں اس کامیابی پر پہنچے ہیں۔ ون ڈے میں سب سے تیز 100 وکٹ لینے کا ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے نام ہے، جنہوں نے 44 ون ڈے میں یہ ہندسہ چھو لیا تھا۔

Published: undefined

بمراه نے اس میچ میں 10 اوور میں 37 رن پر تین وکٹ لئے جس کے بعد ان کے وکٹوں کی تعداد 102 تک پہنچ چکی ہے۔ 25 سالہ بمراه کے نام 10 ٹیسٹ میچوں میں 49 وکٹ ہیں جس میں 33 رن پر چھ وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے جبکہ ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی فارمیٹ کے 42 میچوں میں انہوں نے 51 وکٹ لئے ہیں۔

Published: undefined

بمراه نے آسٹریلیا کے خلاف 2016 میں ڈیبو کیا تھا اور تبھی سے ہندوستانی ٹیم میں مسلسل کھیل رہے ہیں۔ موجودہ عالمی کپ کے آٹھ میچوں میں وہ 17 وکٹ لے چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined