کرکٹ

ہندوستان-بنگلہ دیش کے کرکٹر 22 نومبر کا بے صبری سے کر رہے انتظار

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہو رہی ٹسٹ سیریز کا دوسرا میچ 22 نومبر کو ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا اور یہ اس لحاظ سے کافی اہمیت کا حامل ہے کہ دونوں ہی ٹیمیں پہلی بار ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخ میں پہلی بار کھیلے جانے والے ڈے -نائٹ ٹیسٹ کو یادگار بنانے کے لئے کولکاتا کے ایڈن گارڈن میدان پر زبردست تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 22 نومبر سے شروع ہونے والی سیریز کا دوسرا میچ گلابی گیند سے ڈے نائٹ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ممالک کے لئے پہلا موقع ہے جب وہ گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ یہ ہندوستان کا 540 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ اس میچ کو لے کر دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑی کافی پرجوش ہیں اور 22 نومبر کو بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (کیب) اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) مل کر اس میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں کئی سابق عظیم کھلاڑیوں سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، راہل ڈراوڈ، انل کمبلے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے موجود رہنے کی بھی امید ہے۔ وہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے موجودہ صدر اور کیب کے سابق سربراہ سوربھ گانگولی کی پہل کے بعد ہندوستان پہلی بار ڈے نائٹ فارمیٹ میں کھیلنے کے لئے راضی ہوا ہے۔ ہندوستان اپنے گھریلو میدان پر ٹیسٹ کے اس نئے فارمیٹ میں کھیلنے جا رہا ہے جس کے لئے کئی قسم کے پروگراموں کا اس دوران انعقاد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کیب نے میچ میں گرے کرافٹ کے ساتھ مل کر ایڈن گارڈں کی دیواروں پر کرکٹ کے یادگار لمحات کو تصاویر کے طور پر پیش کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ یہاں کھلاڑیوں کے پہلے میچ سے لے کر ان کے قومی ٹیم میں کھیلنے تک کے سفر کو دکھایا جائے گا۔گرے کرافٹ کے سربراہ سيان مکھرجی نے اس پوری پینٹنگ کو ڈیزائن کیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں ہی ٹیموں کے لیے یہ تاریخی لمحہ ہوگا اس لئے ان کے نام کا میسکاٹس بھی تیار کیا گیا ہے جسے 'پنكو-ٹنکو' کا نام دیا گیا ہے۔ یہ میسکاٹس میچ کے دوران دکھایا جائے گا۔ شہید مینار اور کے ایم سی پارکوں میں گلابی رنگ کی روشنی کی جائے گی جبکہ ٹاٹا اسٹیل عمارت پر 20 نومبر سےتھری ڈی میپنگ دیکھنے کو ملے گی۔ان سب کے علاوہ پورے شہرمیں درجنوں بل بورڈ لگائے گئے ہیں جو گلابی گیند سے ہونے والے میچ پر خصوصی معلومات مہیا کرائیں گے۔

Published: undefined

دونوں ٹیمیں سینسپیرل گرین لینڈ (ایس جی) گلابی گیند سے میچ کھیلیں گی جو ٹیسٹ میں باقاعدہ استعمال ہونے والی كوكابورا گیندوں سے مختلف ہے۔ کیب کے سیکرٹری ابھیشیک ڈالمیا نے بتایا کہ فوج کے پیراٹروپر ایڈن گارڈں میں آسمان سے نیچے اتریں گے اور میچ سے پہلے دونوں کپتانوں کو گلابی گیند دیں گے۔ انہوں نے کہا، "فوج کی ایسٹرن کمانڈ کے پیراٹروپر وکٹ پر دو گلابی گیند کے ساتھ اتریں گے اور دونوں کپتانوں کو گیند سونپیں گے۔"

Published: undefined

ڈالمیا نے بتایا کہ میچ ہر روز ایک بجے سے شروع ہو جائے گا جس میں تین بجکر 40 منٹ پر لنچ کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو گا جس میں فلڈ لائٹیں آن کر دی جائیں گی۔ میچ کا آخری سیشن 6 سے 8 بجے تک چلے گا۔ اس میچ کے سلسلے میں لوگ کافی پرجوش ہیں اور ایڈن گارڈن میں قریب 50 ہزار شائقین کے پہلے تین دن موجود رہنے کی امید ہے جس کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined