ویبھو سوریہ ونشی، تصویر @IPL
نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی آج رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ٹی 20 میچ میں’پاکستان شاہینز‘ کے حملے کی دھارکند کرنے کے ارادے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ حالانکہ اس دوران یہ بھی بحث ہورہی ہے کہ کیا جیتیش شرما کی قیادت میں انڈیا اے ٹیم یہاں بی سی سی آئی کی’ ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی‘ پر عمل کرے گی؟۔
Published: undefined
ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے وکٹ کیپر اور موجودہ ٹورنامنٹ میں انڈیا اے کے کپتان جیتیش سے بھی کافی امیدیں کی جارہی ہیں۔ آج میچ کے دوران سبھی کا دھیان 14 سال کے سوریہ ونشی پر رہے گا، جنہوں نے آئی پی ایل میں سنچری لگا کرعالمی کرکٹ میں تہلکہ مچادیا تھا۔ پچھلے میچ میں سوریہ ونشی نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے خلاف 42 گیندوں پر 144 رنز کی ناقابل یقین پاری اننگزکھیلی اور سینئر انٹرنیشنل (اے ٹیم) کرکٹ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر ہندوستانی بلے باز بن گئے۔
Published: undefined
حالانکہ انڈیا اے کے ہیڈ کوچ سنیل جوشی اپنے بلے بازوں کو یہ یاد دلانا چاہیں گے کہ پاکستان کا حملہ متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں بہتر ہوگا۔ ہندوستان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عبید شاہ ہوں گے، جو سینئر بین الاقوامی کھلاڑی نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم میں زیادہ تر وہ کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس میں جیتیش اور رمندیپ سنگھ ہی دو ایسے کھلاڑی ہیں جو سینئر ٹیم کی طرف سے بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined