کرکٹ

ہندوستان دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دے کرفائنل میں داخل، 339 رنز کا تعاقب کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا

ہندوستان نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر عالمی  کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ہندوستانی ٹیم اب دو نومبر کو فائنل میں جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

ہندوستان  نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر خواتین کے عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ہندوستانی ٹیم اب دو نومبر کو فائنل میں جنوبی افریقہ سے کھیلے گی۔ یہ خواتین عالمی  کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کا تعاقب ہے۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 338 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ جمائمہ روڈریگز کے ناقابل شکست 127 اور ہرمن پریت کور کے 89 رنز کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے ہدف نو گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔

Published: undefined

خواتین کے عالمی کپ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب ہندوستان نے آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں شکست دی ہے۔ اس سے قبل 2017 کے عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دی تھی۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا آٹھویں مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ یہ خواتین عالمی  کپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے تعاقب کرنے والا سب سے زیادہ ا سکور ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ کامیاب رنز کا تعاقب کرنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے اسی عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف 331 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا تھا۔

Published: undefined

339 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، ہندوستان نے اسمرتی مندھانا (24 رنز) اور شفالی ورما (10 رنز) کی وکٹیں 59 پر گنوا دیں۔ جمائمہ روڈریگس اور ہرمن پریت کور نے پھر 167 رنز کی تاریخی شراکت قائم کر کے ہندوستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ اس عرصے کے دوران ہرمن پریت اور روڈریگس کو کئی بار چھوٹ دی گئی۔

Published: undefined

ہرمن پریت 36ویں اوور میں بڑے شاٹ کی کوشش میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ وہاں سے، روڈریگس نے ذمہ داری سنبھالی۔ پہلے، اس نے دیپتی شرما کے ساتھ 38 رنز جوڑے، اس کے بعد رچا گھوش کے ساتھ مختصر لیکن اہم 46 رنز کی شراکت داری کی۔آسٹریلیا کی تجربہ کار باؤلنگ آخری اوورز میں دباؤ میں ٹوٹ گئی۔ فیلڈرز نے کیچ بھی چھوڑے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined