کرکٹ

ہندوستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے دی شکست

پہلی بار ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے ہاردک پانڈیا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ڈبلن: کپتان ہاردک پانڈیا (1 وکٹ اور 24 رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور آئرلینڈ نے ہندوستان کے سامنے 12 اوورز میں 109 رنز کا ہدف دیا جسے ہندوستان نے 9.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ہندوستان کی جانب سے پہلی بار اننگز کا آغاز کرنے والے دیپک ہڈا نے 47 رنز بنائے۔ ہڈا نے اپنی 29 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اوپنر ایشان کشن نے 11 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

Published: undefined

پہلی بار ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے ہاردک پانڈیا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے آئرلینڈ کی جانب سے وکٹ حاصل کی اور پھر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 12 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے دو اوورز میں 18 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوشوا لٹل نے 2.2 اوورز میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

اس سے قبل آئرلینڈ نے ہیری ٹییکٹر (33 گیندوں پر 64) کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت ہندوستان کے سامنے 109 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا اور 22 رنز پر آئرلینڈ کی تین وکٹیں گرا دیں۔ کپتان اینڈریو بالبرنی بغیر کسی نقصان کے آؤٹ ہوئے جبکہ پال اسٹرلنگ نے چار اور گیرتھ ڈیلانی نے آٹھ رنز بنائے۔

Published: undefined

اس کے بعد ہیری ٹییکٹر نے لورکن ٹکر کے ساتھ نصف سنچری شراکت داری کی۔ ٹکر نے 16 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹییکٹر نے 33 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر آئرلینڈ کو 12 اوورز میں 108 رنز تک پہنچا دیا۔ ہندوستان کی جانب سے یو جی چہل، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار اور اویس خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined