کرناٹک: اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگانے کے بعد 14 بچوں کی طبیعت خراب

کرناٹک کے شیو موگا ضلع کے ساگر شہر میں اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگوانے کے بعد سردی اور بخار سے متاثرہ 14 بچوں کی حالت خراب ہو گئی

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

شیوموگا: کرناٹک کے شیو موگا ضلع کے ساگر شہر میں اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگوانے کے بعد سردی اور بخار سے متاثرہ 14 بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔ اسپتال میں داخل بچوں میں سے چار کی حالت نازک ہے، جنہیں پیر کے روز شیو موگا کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

طبی عہدیداران کے مطابق بچوں کو سردی اور بخار کے انفیکشن کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ نرسوں نے اتوار کے روز انہیں اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگایا۔ انجیکشن لگنے کے فوری بعد بچوں کو تیز بخار ہوا اور وہ کانپنے لگے۔ واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی بی جے پی کے رکن اسمبلی ہراتالو ہلپا موقع پر پہنچے اور طبی عہدیداران کو بچوں کا مناسب علاج کرانے کی ہدایت دی۔


ہراتالو ہلپا نے کہا ’’واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد میں فوری طور پر اسپتال پہنچا۔ طبی افسران کو بچوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسے ابھی تک ایلرجی مانا جاتا ہے۔ جہاں تک دوا کا سوال ہے، ہم تصدیق کریں گے کہ کس نے اور کہاں سے اس فراہمی کی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */