کرکٹ

پہلی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ: فاتح بننے کے لئے اتریں گی ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں

ہندوستان نے مارچ کے بعد سے کوئی ٹسٹ نہیں کھیلا ہے اور اس نے وراٹ کوہلی کی کپتانی میں کوئی آئی سی سی ٹرافی بھی نہیں جیتی ہے۔ لیکن 32 سالہ وراٹ کو ڈبلیو ٹی سی فائنل کی اہمیت کا بخوبی پتہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ساوتھمپٹن: ہندوستان اور نیوزی لینڈ جمعہ سے یہاں شروع پہلے عالمی ٹسٹ چیمپئن فائنل میں ٹسٹ کرکٹ کا بادشاہ بننے کے ارادے سے اتریں گے اس فائنل کے ساتھ عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ کے دو سال کے سلسلے کا خاتمہ ہوجائے گا جسے ٹسٹ کرکٹ کو نئی زندگی دینے کے مقصد کے ساتھ 2019 میں شروع کیا گیا تھا، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کے آخری دور میں ہم نے دیکھا تھا کہ ٹیمیں کوالیفائی کرنے کے لئے اپنا پورا زور لگا رہی تھی جس سے کئی دلچسپ نتائج دیکھنے کو ملے ہیں۔ ہم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دیکھا تھا کہ کئی ٹیموں کے پاس فائنل میں جانے کا موقع تھا۔

Published: 17 Jun 2021, 8:50 PM IST

نیوزی لینڈ بڑے فائنل میں لڑکھڑانے کی اپنی عادت کو بدلنے کے موڈ میں ہے۔ کیوی ٹیم گزشتہ دو ون ڈے میں رنراپ رہی ہے۔ خاص طور پر 2019 میں انگلینڈ میں کھیلا گیا عالمی کپ جب فائنل کا سپر اوور بھی ٹائی رہنے کے بعد انگلینڈ نے باونڈری کاونٹ ضابطے کی بنیاد پر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ فائنل انہیں عالمی چیمپئن بننے کا ایک اور موقع دیتی ہے اور کیوی ٹیم حال ہی میں انگلینڈ سے دو ٹسٹ میچوں کی سیریز ایک۔صفر سے جیتنے کے بعد اس موقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ نیوزی لینڈ نے ایجبسٹن میں دوسرے ٹسٹ میچ میں اپنی الیون میں چھ تبدیلیاں کی تھیں لیکن وہ ساڑھے تین دن کے اندر میچ کو آٹھ وکٹ سے جیتنے میں کامایب رہے تھے۔

Published: 17 Jun 2021, 8:50 PM IST

اس کے مقابلے ہندوستان نے مارچ کے بعد سے کوئی ٹسٹ نہیں کھیلا ہے اور اس نے وراٹ کوہلی کی کپتانی میں کوئی آئی سی سی ٹرافی بھی نہیں جیتی ہے۔ لیکن 32 سالہ وراٹ کو ڈبلیو ٹی سی فائنل کی اہمیت کا بخوبی پتہ ہے۔ وراٹ نے کہا کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل کی خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ سب سے مشکل اس فارمیت میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے۔ وراٹ نے مزید کہا کہ یہ فائنل کے دوران سخت محنت کا نتیجہ نہیں ہوگا بلکہ یہ گزشتہ پانچ ، چھ برسوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہوگا۔

Published: 17 Jun 2021, 8:50 PM IST

ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندوستان کی شاندار بلے بازی لائن اپ اور نیوزی لینڈ کے تیزگیندبازی حملہ کا مقابلہ ہوگا، خاص طور پر فائنل میں استعمال ہونے والی تیز اور سوئنگ لینے والی ڈیوکس بال کے ساتھ مقابلہ بے حد دلچسپ ہوگا۔ فائنل میں وراٹ کوہلی اور ولیمسن کی کپتانی کا بھی الگ الگ انداز دیکھنے کو ملے گا۔ آئی سی سی کے قائم مقام سی ای او جاف الرائیڈس نے پیر کے روز ورچوئل کانفرنس میں کہا، یہ واضح ہے کہ کچھ سیریز میں دلچسپی فائنل میں شامل دو ٹیموں کو لے کر محدود نہیں تھی۔

Published: 17 Jun 2021, 8:50 PM IST

ٹیم انتظامیہ نے منگل کے روز اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم سے ریلیز کیے گئے کھلاڑی لوکیس راہل، مینک اگروال، اکشرپٹیل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، ابھیمنیو ایشورن، پرسدھ کرشنا، اویس خان اور ارجن ناگوسوالا ہے جنہیں صلاح دی گئی ہے کہ وہ میچ کو اسٹینڈس سے دیکھ سکتے ہیں اور فائنل کے دوران کھلاڑی سے نہیں جڑسکتے۔

Published: 17 Jun 2021, 8:50 PM IST

انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر ٹسٹ سیریز میں ڈیبیو ٹسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے باصلاحیت بلے باز ڈیون کانوے اور دوسرے ٹسٹ میں شاندار گیندبازی کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر اعزاز پٹیل کو ہندوستان کے خلاف عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ فائنل کے ماہر اسپنر کے طور پر نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: 17 Jun 2021, 8:50 PM IST

ڈگ بریسویل، جیکب ڈرفی، ڈیرل مشیل، رچن رویندر اور مشل سینٹنر آئی سی سی کے اس میگا ایوانٹ کے لئے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ کانوے کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور دوسرے میچ میں 80 رن، جبکہ اعزاز کو دوسرے اور فیصلہ کن ٹسٹ میچ میں چار وکٹ کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: 17 Jun 2021, 8:50 PM IST

ہندوستان کی ٹیم :

روہت شرما، شبھمن گل، چتیشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، رشبھ پنت، رویندر جڈیجا، روی چندرن اشون، محمد شامی، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، محمد سراج، ہنوما وہاڑی، ردھ مان ساہا اور امیش یادو۔

Published: 17 Jun 2021, 8:50 PM IST

نیوزی لینڈ کی ٹیم:

کین ولیمسن (کپتان)، ٹام بلنڈل، ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کون وے، کولن ڈی گرینڈہوم، میٹ ہنری، کِلی جیمسن، ٹام لیتھم، ہنری نکولس، اعزاز پٹیل، ٹم ساؤتھی، راس ٹیلر، نیل ویگنر، بی جے واٹلنگ، ول ینگ۔

Published: 17 Jun 2021, 8:50 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Jun 2021, 8:50 PM IST