تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
لارڈز ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹیم انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے ابھی 135 رنز درکار ہیں۔ تیسرے روز انگلینڈ کی دوسری اننگز 192 رنز پر سمٹ گئی جس کے بعد ہندوستان کو 193 رنز کا ہدف ملا۔ چوتھے دن اسٹمپ تک، کے ایل راہل 33 رنز بنا کر ہندوستان کے کریز پر موجود ہیں۔
Published: undefined
تیسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے ایک اوور میں 2 رنز بنائے تھے۔ چوتھے دن جب انگلینڈ نے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا تو ہندوستانی گیند بازوں نے انگلینڈ کے بلے بازوں پر تہلکہ مچا دیا۔ بین ڈکٹ 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو جوش میں وکٹ کا جشن مناتے ہوئے محمد سراج کا کندھا ڈکٹ سے ٹکرا گیا۔ اس واقعہ پر کافی ہنگامہ ہوا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے اپنے بلے سے 40 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی کپتان بین اسٹوکس نے 33 رنز کا حصہ ڈالا اور اپنی ٹیم کو 192 کے اسکور تک لے گئے۔
Published: undefined
چوتھے دن تک لارڈز گراؤنڈ کی پچ بیٹنگ کے لیے بہت مشکل ہو گئی ہے۔ یشسوی جیسوال دوسری اننگز میں کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ کرونا نائر کچھ دیر کریز پر رہے تاہم وہ 14 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کی وجہ سے ہندوستان کی دوسری وکٹ 41 کے سکور پر گر گئی۔گزشتہ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے کپتان شبھمن گل صرف 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔
Published: undefined
چوتھے دن بلے باز کے کھونے کے خوف سے ہندوستان نے آکاش دیپ کو نائٹ واچ مین کے طور پر بلے بازی کے لیے بھیجا۔ آکاش دیپ نے 10 گیندوں پر اپنا وکٹ بچایا، لیکن دن کے آخری اوور میں بین اسٹوکس کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ اب پانچویں دن ہندوستان کو جیت کے لیے مزید 135 رنز بنانے ہوں گے اور اس کی صرف 6 وکٹیں باقی ہیں۔ ٹیم انڈیا کو کے ایل راہل سے امیدیں ہوں گی جو 33 رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔ ہندوستانی بیٹنگ لائن اپ میں رشبھ پنت، نتیش کمار ریڈی، رویندرا جدیجا، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ اور محمد سراج کا ابھی آنا باقی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined