تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، بی سی سی آئی
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ ا سٹارز 2025 میں منگل کو ٹیم انڈیا اےکا مقابلہ عمان سے ہوا۔ ہندوستان نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان اے نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ یہ میچ ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دوحہ میں کھیلا گیا۔ یہ میچ ہندوستان اور عمان دونوں کے لیے خاص ہونے والا تھا کیونکہ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا تھا اور ایک ہارا تھا۔
Published: undefined
عمان کے 136 رنز کے جواب میں انڈیا اے کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پریانش آریہ دوسرے اوور میں 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویبھو سوریاونشی سے ایک شاندار اننگز کی توقع تھی، لیکن وہ بھی پانچویں اوور میں 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ نمن دھیر نے 30 رنز بنائے لیکن نویں اوور میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ تاہم، نہال وڈھیرا اور ہرش دوبے کے درمیان ایک قابل ذکر شراکت قائم ہوئی۔ دونوں نے ہندوستان کی اننگز کو مستحکم کیا اور دباؤ کو دور کیا۔ انہوں نے نصف سنچری کی شراکت داری کی۔ ہرش دوبے نے 41 گیندوں میں اپنے پچاس رنز مکمل کئے۔ دونوں کے درمیان 66 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ تاہم نہال ودھیرا کی وکٹ 18ویں اوور میں گر گئی۔ نہال نے 23 رنز بنائے تھے، لیکن ہرش نے شاندار کھیل کھیلا۔ اس اوور میں ہندوستان 6 وکٹوں سے جیت گیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی دوسری فتح تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
Published: undefined
عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حماد مرزا اور سوناولے کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ عمان کو پہلا دھچکا چوتھے اوور میں لگا جب حماد کے آؤٹ ہوئے۔ عمان کی جانب سے وسیم علی نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے اور عمان کو 135 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔ ہندوستان کی جانب سے گرجن پیت اور سویاش شرما نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں کل آٹھ ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔ انڈیا اے کو گروپ بی میں متحدہ عرب امارات (UAE)، عمان اور پاکستان شاہینز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ، افغانستان اے، اور سری لنکا اے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر ایک میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined