کرکٹ

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی نہیں کھیل پائیں گے زخمی ہندوستانی کپتان روہت شرما

روہت شرما کے ڈھاکہ نہیں پہنچنے کی وجہ سے نائب کپتان کے ایل راہل سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ہندوستان کی قیادت کرنا جاری رکھیں گے۔

روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس
روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس 

زخمی ہندوستانی کپتان روہت شرما مبینہ طور پر بنگلہ دیش کے خلاف 22 دسمبر سے ڈھاکہ کے میرپور میں شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق روہت بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے یک روزہ میچ کے دوران انگوٹھے میں چوٹ لگنے کے بعد چٹوگرام میں پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائے تھے، وہ اب ڈھاکہ کا سفر نہیں کریں گے۔

Published: undefined

روہت کے ڈھاکہ کا سفر نہیں کرنے کے سبب نائب کپتان کے ایل راہل سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ہندوستان کی قیادت کرنا جاری رکھیں گے، جس میں ہندوستان فی الحال 0-1 سے آگے چل رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روہت کی عدم موجودگی کی خبر پیر (19 دسمبر) کو سامنے آئی جب یہ پایا گیا کہ کپتان کا انگوٹھا پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوا ہے اور وہ تھوڑی سی جکڑن محسوس کر رہے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’ہندوستانی ٹیم کے لیے آگے کی مصروفیات کو توجہ میں رکھتے ہوئے بی سی سی آئی، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے اس سطح پر انھیں جوکھم میں نہیں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ بتایا جاتا ہے کہ بنگلہ دیش دورہ کے بعد وہ 3 جنوری 2023 سے ممبئی میں سری لنکا کے خلاف اپنے گھریلو سیشن کی شروعات کریں گے جس میں 3 ٹی-20 اور اتنے ہی وَنڈے مقابلے شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined