کرکٹ

عالمی کپ کرکٹ سیمی فائنل: ہندوستان کا نیوزلینڈ اور انگلینڈ کا آسٹریلیا سے مقابلہ

ورلڈ کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی کو ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپین آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ سے درمیان 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: برطانیہ میں میں کھیلے جارہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے مرحلہ یعنی سیمی فائنل کے لئے مقابلے طے ہو گئے ہیں۔ ورلڈ کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی کو ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا، ہندوستان پہلے راؤنڈ میں 7 میچز کی فتح کی بدولت پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ نیوزی لینڈ فائنل فور میں چوتھے نمبر پر رہا۔

Published: undefined

آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے آخری لیگ مقابلہ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو ملی ہار کے ساتھ ہی سیمی فائنل کے مقابلہ طے ہوئے گئے۔ اس ہار کے ساتھ ہی آسٹریلیا پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے مقام پر آ گئی جبکہ ٹیم انڈیا 15 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست آ گئی ہے۔

Published: undefined

ہندوستان نے 9 میچز میں سے 7 میں کامیابی حاصل کی، ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جبکہ نیوزی لینڈ کو 9 میچز میں سے 5 میں فتح حاصل ہوئی، 3 میں اسے ناکامی ہاتھ لگی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا، اس طرح پوائنٹس ٹیبل میں نیوزی لینڈ کے کے 11 پوائنٹس بنے۔

Published: undefined

ہفتہ کے روز عالمی کپ کے ہندوستان اور سری لنکا کے آخری لیگ مقابلہ میں ٹیم انڈیا کو 7 وکٹ سے جیت حاصل ہوئی، دوسری طرف جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلہ میں 10 رنوں سے ہرا دیا۔

بارش کے پیش نظر 10 جولائی کو اس سیمی فائنل کے لئے ’ریزرو ڈے‘ رکھا گیا ہے، یعنی کہ اگر 9 جولائی کو بارش ہوتی ہے اور میچ نہیں ہو پاتا تو پھر یہ مقابلہ 10 جولائی کو ہوگا۔

Published: undefined

عالمی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے 11 جولائی کو ہو گا۔ آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر جبکہ ایونٹ کی فیورٹ انگلینڈ 12 پوائنٹس کی بدولت تیسرے نمبر پرموجود ہے۔ دونوں سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 14 جولائی کو ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined