کرکٹ

محمد سمیع کے ذہن میں 3 بار خودکشی کرنے کا آیا خیال

روہت شرما سے انسٹاگرام پر لائیو چیٹنگ کے دوران سمیع نے کہا 2015 ورلڈ کپ کے بعد زندگی میں کافی خراب وقت آیا تھا۔ اس دوران تین بار خودکشی کے بارے میں بھی سوچا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

ہندستان کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سال 2018 میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دنوں میں تین بار خودکشی پر غور کیا تھا۔

Published: 04 May 2020, 6:10 AM IST

تیز گیند باز محمد سمیع نے اپنے قریبیوں کو یاد کرتے ہوئے کئی چونکانے والے انکشافات کئے ہیں۔ ہفتہ کو روہت شرما سے انسٹاگرام پر لائیو چیٹنگ کے دوران سمیع نے کہا 2015 ورلڈ کپ کے بعد زندگی میں کافی خراب وقت آیا تھا۔ اس دوران تین بار خودکشی کے بارے میں بھی سوچا۔ سمیع کا فلیٹ 24 ویں منزل پر ہے۔خاندان کو ڈر تھا کہ کہیں وہ یہاں سے کود نہ جائے۔ دراصل، سمیع اس دوران چوٹ کی وجہ سے قریب 18 ماہ ٹیم سے باہر رہے تھے۔ 2018 میں بیوی حسین جہاں نے ان پر گھریلو تشدد کا معاملہ بھی درج کرایا تھا۔

Published: 04 May 2020, 6:10 AM IST

سمیع نے اس بارے میں کہا کہ میں ذاتی زندگی میں بھی کافی مشکلات سے گزر رہا تھا۔ کوئی یقین نہیں کرے گا لیکن میں نے اس بحران کے وقت میں تین بار خودکشی کے بارے میں سوچا تھا۔ خاندان والے میرے بارے میں کافی فکر مند رہتے تھے۔ ہم 24 ویں منزل پر رہتے ہیں۔ فیملی کو ڈر تھا کہ کہیں میں بالکنی سے کود نہ جاؤں۔ اس وقت میں کرکٹ کے بارے میں نہیں سوچتا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ میں کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

Published: 04 May 2020, 6:10 AM IST

سرکردہ تیز گیند باز نے کہا کہ خاندان نے میری کافی حمایت اور مدد کی، سمجھایا کہ مسئلہ چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، سب کا حل ہوتا ہے، بھائی نے بہت ساتھ دیا، میرے ساتھ 24 گھنٹے 2-3 دوست ساتھ رہا کرتے تھے۔والدین نے سمجھایا کہ مشکلات پر قابو پانے کے لئے مجھے صرف کرکٹ پر ہی توجہ دینا چاہیے۔ اس کے علاوہ کسی کے بھی بارے میں سوچنے سے منع کرتے تھے۔ میں نے پھر ٹریننگ شروع کی۔ دہرہ دون کی ایک اکیڈمی میں خوب محنت کر کے واپسی کی۔

Published: 04 May 2020, 6:10 AM IST

واضح رہے کہ سمیع پر ان کی اہلیہ حسین جہان نے جہیز اور جسمانی تشدد کے علاوہ میچ فکسنگ جیسے سنگین الزام لگائے تھے۔ فیس بک پر کچھ فوٹیج اسٹاک کرتے ہوئے سمیع پر ناجائز تعلقات کا بھی الزام لگايا تھا۔ مغربی بنگال کی علی پور کورٹ نے سمیع اور ان کے بھائی احمد کے خلاف گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔ جو کہ بعد میں منسوخ کر دیا گیا۔ بی سی سی آئی نے جانچ کے بعد سمیع کو فکسنگ کے الزامات سے بری کر دیا۔ تاہم، یہ بھی صحیح ہے کہ تفتیش کے دوران بورڈ نے سمیع کا معاہدہ کچھ وقت کے لئے معطل کر دیا تھا۔

Published: 04 May 2020, 6:10 AM IST

سمیع فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے تھے۔ اب اگر آئی پی ایل ہوتا ہے، تو وہ کنگز الیون پنجاب کے لئے میدان میں اتریں گے۔ فی الحال، كورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کیا جا چکا ہے۔ اس تیز گیند باز نے 49 ٹیسٹ میں 180، 77 ون ڈے میں 144 اور 11 ٹی -20 میں 12 وکٹ لئے ہیں۔

Published: 04 May 2020, 6:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 May 2020, 6:10 AM IST