کرکٹ

آئی پی ایل کے انعقاد پر سوچنا جلد بازی: بی سی سی آئی

ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں آئی پی ایل کے انعقاد کے بارے میں سوچنا جلد بازی ہوگی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان اسپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم کو مشروط کھولنے کی اجازت کے باوجود ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں آئی پی ایل کے انعقاد کے بارے میں سوچنا جلد بازی ہوگی۔

Published: undefined

حکومت نے اتوار کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود ملک بھر میں اسپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم ناظرین کے بغیر کھولے جا سکتے ہیں۔اگرچہ اس دوران ایسے ٹورنامنٹوں کے انعقاد پر روک برقرار ہے جس میں بڑی تعداد میں ناظرین کی بھیڑ کا امکان ہے۔ بی سی سی آئی نے حکومت کے اس حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے پیر کو کہا کہ اگرچہ حکومت نے اسٹیڈیم کھولنے کی اجازت دی ہے لیکن ملک بھر میں 31 مئی تک ہوائی سفر پر پابندی لگی ہوئی ہے اور موجودہ حالات میں آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کو منعقد کرنے کے بارے میں سوچنا جلد بازی ہوگی ۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور غیر ملکی مسافروں کے آنے پر پابندی کے بعد بی سی سی آئی نے اپریل میں آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا تھا۔

Published: undefined

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بی سی سی آئی اس سال آئی پی ایل کے انعقاد کے بارے میں غور کر رہی ہے، دھومل نے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بارے میں سوچنا جلد بازی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غیر ملکی دوروں پر پابندی ہٹنے کے بعد کرکٹ كلینڈر کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل کے لئے ونڈو دیکھنا ہوگی ۔اس دوران آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیمیں اس کے انعقاد کے تعلق سے بی سی سی آئی کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں۔

Published: undefined

آئی پی ایل کی ایک فرنچائز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ حکومت کے حکم سے بی سی سی آئی پر اثر پڑے گا اور اس سے آئی پی ایل کے انعقاد کے لئے مثبت پوزیشن بنے گی۔ ہندستانی ٹیم کو جولائی میں سری لنکا کا بھی دورہ کرنا ہے جہاں اسے تین ون ڈے اور ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔دھومل نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ نے اس سلسلے میں بی سی سی آئی کو خط لکھ کر اس سیریز کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن حکومت کی ہدایات کے بغیر اب یہ کہہ پانا ممکن نہیں ہے کہ ٹیم اس سیریز کے لئے سری لنکا جا پائے گی یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined