کرکٹ

ماہ رمضان میں روزے رکھ کر فارم واپس پانے میں مدد ملی: ہاشم آملہ

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے عالمی کپ کرکٹ سے قبل فارم میں واپسی کا کریڈٹ ماہ رمضان کے روزوں کو دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

برسٹل: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے رمضان المبارک میں ورلڈ کپ کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزہ رکھنے سے ذہنی اور روحانی ورزش ہوجاتی ہے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ کے لئے دیئے گئے ایک انٹرویو میں ہاشم آملہ نے کہا کہ روزہ رکھنے سے انہیں اصلاح میں مدد ملتی ہے اور وہ ہمیشہ سے روزے رکھتے رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں روزے ہمیشہ ہی مجھے جسمانی اور ذہنی مضبوطی فراہم کرتے ہیں، میں ہمیشہ ہی ان کا منتظر رہتا ہوں اور یہ سال کا بہترین مہینہ ہے۔

ہاشم آملہ کی گزشتہ کچھ عرصے سے پرفارمنس اچھی نہیں رہی، ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت پر بھی کافی سوچ بچار ہوئی تھی، دونوں وارم اپ میچز میں آملہ نے ففٹی پلس اسکور کیے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سال کا سب سے اچھا مہینہ ہے اور انہیں لگتا ہے کہ اس سے اچھی ذہنی اور روحانی ورزش ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رن بنانا ہمیشہ اہم ہوتا ہے، وہ ورلڈ کپ کی فائنل الیون میں رہیں یا نہ رہیں وہ جو کرسکتے ہیں وہ کرتے ہیں اور اس کے بعد جو ہوتا ہے وہ ٹیم کی بھلائی کے لئے ہوتا ہے۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ کپ کے 2 وارم اپ میچز کھیل چکی ہے جس میں ہاشم آملہ نے نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ خیال رہے کہ 2012 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے رمضان المبارک میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا اور ہاشم آملہ نے روزے رکھ کر نہ صرف میچز میں حصہ لیا تھا بلکہ جنوبی افریقہ کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined