کرکٹ

’ہاردک پانڈیا کی کپتانی اور گیندبازی دونوں انتہائی معمولی‘، سنیل گاوسکر نے بھی کی ممبئی انڈینس کے کپتان کی تنقید

ممبئی کی کپتانی سنبھالنے کے بعد کرکٹ شائقین سے ہوٹنگ کا سامنا کر رہے ہاردک پانڈیا کو چنئی سپر کنگز کے خلاف 20 رنوں سے ملی شکست پر سنیل گاوسکر اور کیون پیٹرسن نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہاردک پانڈیا، تصویر آئی اے این ایس
ہاردک پانڈیا، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو موجودہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کی چوتھی شکست کے بعد سرکردہ سابق کرکٹرس کی تلخ تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سابق عظیم بلے باز سنیل گاوسکر نے اب تک ’بالکل معمولی گیندبازی اور معمولی کپتانی‘ کے لیے ان کی تنقید کی ہے۔

Published: undefined

ممبئی کی کپتانی سنبھالنے کے بعد کرکٹ شائقین سے ہوٹنگ کا سامنا کر رہے ہاردک پانڈیا کو چنئی سپر کنگز کے خلاف 20 رنوں سے ملی شکست کے بعد سنیل گاوسکر اور کیون پیٹرسن کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پانڈیا کی تنقید اس لیے بھی ہو رہی ہے کیونکہ ممبئی انڈینس کی اننگ کے آخری اوور میں انھوں نے 26 رن خرچ کر دیے، جس میں مہندر سنگھ دھونی نے لگاتار تین گیندوں پر تین چھکے بھی مارے۔

Published: undefined

گاوسکر نے ’اسٹار اسپورٹس‘ پر اننگ بریک کے دوران کہا کہ ’’بے حد معمولی گیندبازی، معمولی کپتانی۔ شیوم دوبے کے ساتھ ریتوراج گائیکواڈ کے بہت اچھی بلے بازی کرنے کے باوجود انھیں کم اسکور پر روکا جانا چاہیے تھا۔ میرا ماننا ہے کہ انھیں 190-185 رن تک روکا جانا چاہیے تھا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ غالباً سب سے بدتر گیندبازی ہے جو میں نے کافی طویل وقت میں دیکھی ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے تین اوورس میں 43 رن دے کر 2 وکٹ لیے اور بلے بازی کرتے ہوئے بھی 6 گیندوں میں صرف 2 رن بنائے۔ ممبئی انڈینس کے سابق کپتان روہت شرما کی 63 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 105 رن کی اننگ کے باوجود ممبئی کی ٹیم 207 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 186 رن ہی بنا سکی۔

Published: undefined

پیٹرسن کا کہنا ہے کہ اس اسٹار آل راؤنڈر پر باہری تنقید کا اثر پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں واقعی میں سوچتا ہوں کہ کھیل سے الگ چیزیں ہاردک پانڈیا پر بہت اثر ڈال رہی ہیں۔ جب وہ ٹاس کے لیے جیتا ہے تو وہ بہت مسکراتا ہے۔ وہ ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے جیسے وہ بہت خوش ہے۔ وہ خوش نہیں ہے۔ یہ میرے ساتھ ہوا ہے۔ میں اس کا سامنا کر چکا ہوں اور میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ آپ پر اثر ڈالتا ہے۔‘‘

Published: undefined

پیٹرسن نے کہا کہ ’’ابھی ہم جو ہوٹنگ سن رہے ہیں، مجھے پتہ ہے کہ وہ سپر کنگز کے سابق کپتان (دھونی) کے ذریعہ میدان کے ہر طرف اس کے (پانڈیا کے) خلاف شاٹ کھیلنے سے خوش تھے، اس سے آپ کو افسوس ہوتا ہے، کیونکہ ان میں جذبات ہیں۔ وہ ایک ہندوستانی کھلاڑی ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ اس کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جائے۔ اس لیے جب یہ ہوتا ہے تو اس کا اس پر اثر ہوتا ہے۔ یہ اس کے کرکٹ پر اثر ڈال رہا ہے۔‘‘ پیٹرسن نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ جب چنئی سپر کنگز کے بلے باز تیز گیندبازوں کے خلاف آسانی سے رن بنا رہے تھے تو پانڈیا نے اپنے اسپنروں کا استعمال کیوں نہیں کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined