کرکٹ

گوہاٹی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے نام رہا دوسرا دن، متھوسوامی-یانسن کی شاندار بلے بازی کی بدولت پہلی اننگ میں بنا ڈالے 489 رن

دوسرے روز جنوبی افریقہ نے 247/6 رن سے اپنے اسکور کو آگے بڑھایا، آخری 4 وکٹوں نے ٹیم کے لیے 242 رن جوڑتے ہوئے اسکور 489 تک پہنچا دیا۔ آل راؤنڈر متھوسوامی اور یانسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>جنوبی افریقی آل راؤنڈر متھوسوامی اور مارکو یانسن، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@ProteasMenCSA</p></div>

جنوبی افریقی آل راؤنڈر متھوسوامی اور مارکو یانسن، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @ProteasMenCSA

 

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری گوہاٹی ٹیسٹ کا دوسرا دن مہانوں کے نام رہا۔ دوسرے روز جنوبی افریقہ نے 247/6 رن سے اپنے اسکور کو آگے بڑھایا، آخری 4 وکٹوں نے ٹیم کے لیے 242 رن جوڑتے ہوئے اسکور 489 تک پہنچا دیا۔ دوسری جانب ہندوستانی ٹیم نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 9 رن بنا لیے ہیں۔ ہندوستان کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال (2 رن) اور کے ایل راہل (7 رن) بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقی ٹیم کے اسکور کو 489 تک پہنچانے میں آل راؤنڈر سیرونن متھوسوامی اور مارکو یانسن کا اہم کردار رہا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دوسرے دن جنوبی افریقہ نے 247/6 سے اپنے اسکور کو آگے بڑھایا تو پہلے آل راؤنڈر سینورن متھوسوامی اور وکٹ کیپر بلے باز کائل ویرنے کے درمیان 88 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ اس کے بعد متھوسوامی نے مارکو یانسن کے ساتھ مل کے 97 رنوں کی ایک اور شاندار شراکت داری کر ڈالی۔ ایک طرف متھوسوامی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرتے ہوئے شاندار 109 رن بنائے۔ دوسری جانب اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری سے صرف 7 رن دور رہنے والے مارکو یانسن نے بھی 93 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ دوسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی اننگ میں مجموعی طور پر 242 رن جوڑے۔

Published: undefined

دوسرے روز جنوبی افریقی بلے باز نے ہندوستانی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کی، خاص طور سے آل راؤنڈر مارکو یانسن  نے 93 رنوں کی اننگ میں شاندار 6 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ اگر ٹیم انڈیا کی گیند بازی کی بات کی جائے جسپریت بمراہ، محمد سراج اور رویندر جڈیجہ کو 2-2 وکٹ حاصل ہوا، جبکہ کلدیپ یادو 4 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو پائے۔ ہندوستان کی جانب سے 2 گیند باز کلدیپ یادو اور محمد سراج بالترتیب 115 اور 106 رن لٹا دیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined