گجرات نے حیدرآباد کو سنسنی خیز مقابلہ میں ہرا کر حیدر آباد کی فتح کے کارواں روک دیا۔ گجرات نے یہ ہارا ہوا میچ جیتا اور اس کا سہرا راشد خان کی شاندار بلے بازی کو جاتا ہے جس میں انہوں نے آخری اوور میں چھکوں کی بارش کر دی۔ آخری اوور میں چار چھکوں کے دم پر راشد خان (تین چھکوں) نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ اب گجرات ٹائٹنز 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔
Published: undefined
واضح رہے سلامی بلے باز ابھیشیک شرما (65) اور ایڈن مارکرم (56) کی شاندار نصف سنچریاں اور ششانک سنگھ کی ناقابل شکست 25 رن کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں چھ وکٹ کے نقصان پر مضبوط 195 رن کا اسکور بنایا تھا ۔
Published: undefined
گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور 44 رن پر حیدرآباد کے دو وکٹ گرا دیے۔ کپتان کین ولیمسن پانچ اور راہل ترپاٹھی 16 رن بنا کر محمد سمیع کی گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ابھیشیک اور مارکرم نے تیسری وکٹ کے لیے 96 رنوں کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ ابھیشیک نے 42 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 65 رن بنائے جبکہ مارکرم نے 40 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رن بنائے۔ششانک نے صرف 14 گیندوں پر ناٹ آؤت شکست 25 رن میں ایک چوکا اور تین چھکے لگائے اور ٹیم کو مضبوط اسکور تک لے گئے۔ حیدرآباد کے اسکور میں 14 وائیڈ رنوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ گجرات کے لیے محمد سمیع نے 39 رن دے کر تین وکٹ لیے۔
Published: undefined
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلامی بلے باز ریدھیمان ساہا نے 38 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شبھمن گل نے 24 گیندوں پر 22 رنز بنائے جبکہ راہول تیوتیا نے گجرات کو میچ میں برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی اور آخری تین گیندوں پر نو رنز درکار تھے۔ تیوتیا نے اننگز کے آخری اوور میں چھکا اور راشد نے تیسری گیند پر چھکا لگایا۔ راشد نے آخری گیند پر بھی چھکا لگا کر جیت گجرات کی جھولی میں ڈال دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined