کرکٹ

گنگولی ہندوستان کے سب سے بہترین کپتان: عرفان پٹھان

جب عرفان پٹھان سے ہندوستانی کرکٹ کے بہترین کپتان کا نام پوچھا گیا تو انہوں نے سورو گنگولی کا نام لیا، عرفان پٹھان نے کہا کہ سورو گنگولی جانتے تھے کہ انہیں کس کھلاڑی کا ساتھ دینا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سرکردہ آل راؤنڈر عرفان پٹھان سورو گنگولی کو ہندوستان کا سب سے کامیاب اور بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ گنگولی جانتے تھے کہ انہیں کس کھلاڑی کا ساتھ دینا ہے اور کون سا کھلاڑی مستقبل میں ٹیم کی فتوحات میں معاون ہوسکتا ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی کو ہندوستانی کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتان میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 2000 کی دہائی میں ہندوستانی کرکٹ میں انقلاب برپا کیا تھا۔ گنگولی کے پاس سچن تندولکر، راہل دراوڑ، وی وی ایس لکشمن، جوگل سری ناتھ اور انل کمبلے جیسے کھلاڑی تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے یوراج سنگھ، وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور مہندر سنگھ دھونی جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع اور مدد فراہم کی۔

Published: undefined

ایک حالیہ انٹرویو میں جب سابق ہندوستانی فاسٹ بالر عرفان پٹھان سے ہندوستانی کرکٹ کے بہترین کپتان کا نام پوچھا گیا تو انہوں نے سورو گنگولی کا نام لیا۔عرفان پٹھان نے کہا کہ سورو گنگولی جانتے تھے کہ انہیں کس کھلاڑی کا ساتھ دینا ہے۔ وہ ایک اچھی ٹیم بنانے میں یقین رکھتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ یوراج سنگھ اپنے کیریئر کے آغاز کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔ گنگولی نے اس کی حمایت کی۔ پٹھان نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ کون سا کھلاڑی مستقبل میں ٹیم کی فتوحات میں معاون ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

گنگولی کے اس نقطہ کی تصدیق یوراج سنگھ نے کی اور وہ کئی ٹیموں کی فتوحات کے ہیرو تھے۔ 2002 میں یوراج نے محمد کیف کے ساتھ مل کر لارڈز میں نیٹ ویسٹ ٹرافی کے فائنل میں 326 رنز کے تعاقب میں ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں وہ اسٹار کھلاڑی تھے۔ انگلینڈ کے خلاف انہوں نے اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر تاریخ رقم کی تھی۔ وہ 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں 'مین آف دی سیریز' تھے۔

Published: undefined

عرفان پٹھان نے کہا کہ سورو گنگولی نے نہ صرف یوراج سنگھ، بلکہ ہربھجن سنگھ اور ظہیر خان کی بھی حمایت کی۔ گنگولی نے مشکل وقتوں میں ہندوستانی کرکٹ کو آگے بڑھایا۔ لہذا جب ہم قائد کی بات کرتے ہیں تو گنگولی کا نام سامنے آتا ہے۔ وہ کھلاڑیوں کا قائد تھا۔ ان کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو صرف آگے بڑھنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا