ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین اقوامی میچوں کی سریزکا پہلا میچ منگل(19 ستمبر) کواولڈ ٹریفرڈ،مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کے موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے اس سریز میں میزبان انگلینڈ کے جیتنے کے چانس زیادہ ہیں۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ابھی تک جو91ایک روزہ بین اقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں انگلینڈ نے 45 اور ویسٹ انڈیز نے 42 میچ جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان چار میچ نامکمل رہے ہیں۔ انگلینڈ میں دونوں کے درمیان جو34 میچ کھیلے گئے ہیں اس میں انگلینڈ نے18اور ویسٹ انڈیز نے15 جیتے ہیں ۔ دونوں کے درمیان ایک میچ نامکمل بھی رہا ہے۔
دونوں کے درمیان جو آخری دس ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں سے صرف ایک ویسٹ انڈیز نے جیتا ہے۔ انگلینڈ نے نو میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔آخری پانچ ایک روزہ بین اقوامی میچوںمیں سبھی انگلینڈ نے جیتے ہیں۔
انگلینڈکا ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ اسکور50 اوور میں سات وکٹ پر328 ہے جو اس نے26 مئی2009 کو برمنگھم میں بنایا تھا۔ویسٹ انڈیزکا انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور50 اوور میں چھ وکٹ پر313 ہے جو اس نے2 مارچ1994کو کنگس ٹاون میں بنایا تھا۔
برج ٹاون میں19 مارچ 1986 کو کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی39 اوور میں114 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس کا ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور47.2 اوور میں127 ہے جو اس نے 4 فروری1981 کو بنایا تھا۔
ووین رچرڈس نے 31 مئی1984 کو170 بالوں پر21 چوکوں اورپانچ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر189 رن بنائے تھے جو ویسٹ انڈیز کیلئے انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ جب یہ اسکور بنایا گیا تھا تب یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔انگلینڈ کے لئے سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ مارکس ترسکوتھک کے پاس ہے جنہوں نے گروس آئلیٹ میں یکم مئی 2004 کو138 بالوں پر13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے130 رن بنائے تھے۔
کولین کرافٹ نے کنگسٹن میں4 فروری 1981کو کھیلے گئے میچ میں نو اوور میں15 رن دےکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو ویسٹ انڈیز کےلئے انگلینڈ کے خلاف سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ انگلینڈ کےلئے سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈانڈریو فلنٹاف کے پاس ہے جنہوں نے گروس آئلیٹ میں 3 اپریل2009 کوپانچ اوور میں 19رن دےکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined