کرکٹ

انگلینڈ سے ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا کی خواتین عالمی مقابلہ کے سیمی فائنل کی راہ ہوئی مشکل

انگلینڈ کے خلاف میچ میں جیت ہندوستانی ٹیم کے لیے انتہائی اہم تھی۔ اس سے ان کی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہو جاتی۔ اب ہندوستان کو بقیہ دو میچ جیتنے ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

کل یعنی اتوار کو آئی سی سی خواتین کرکٹ عالمی  کپ 2025 کے میچ نمبر 20 میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا۔ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے چار رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ پہلے ہی فائنل چار میں پہنچ چکے تھے۔ ہندوستان کو میچ میں جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا گیا تھا لیکن وہ 6 وکٹ پر 284 رنز ہی بنا سکی۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سری لنکا اور پھر پاکستان کو شکست دی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف میچ ہار گئی۔ اب اسے انگلینڈ کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اب 23 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور 26 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی۔

Published: undefined

ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے پرتیکا راول (6 رنز) کو سستے میں کھو دیا، جو لارین بیل کی گیند پر وکٹ کیپر ایمی جونز کے ہاتھوں کیچ ہو گئیں۔ اس کے بعد اچھی فارم میں موجود ہرلین دیول 24 رنز بنا کر شارلٹ ڈین کا شکار بن گئیں۔ وہاں سے اسمرتی مندھانا اور کپتان ہرمن پریت کور نے تیسرے وکٹ کے لیے 125 رنز کی شراکت داری کی۔ ہرمن پریت کور نے 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے 70 رنز بنائے جس میں 10 چوکے بھی شامل تھے۔

Published: undefined

ہرمن پریت کور کے آؤٹ ہونے کے بعد اسمرتی مندھانا اور دیپتی شرما نے چوتھی وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت داری کی۔ اسمرتی نے 94 گیندوں پر 88 رنز بنائے جس میں 8 چوکے شامل تھے۔ اسمرتی کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستانی اننگز ڈگمگا گئی۔ پہلے، رچا گھوش (8 رنز) کو نیٹ سکیور برنٹ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد دیپتی شرما بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئیں۔ دیپتی نے 57 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے بھی شامل تھے۔ ہندوستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے لیکن اسنیہ رانا اور امنجوت کور میچ ختم نہ کر سکیں۔

Published: undefined

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 8 وکٹوں پر 288 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم کا آغاز اچھا رہا۔ ٹیمی بیومونٹ اور ایمی جونز نے پہلی وکٹ کے لیے 73 رنز جوڑے۔ جونز نے 8 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے جبکہ بیومونٹ نے 22 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہیدر نائٹ اور کپتان نیٹ سکیور برنٹ نے تیسری وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت داری کی۔

Published: undefined

نیٹ سکیور برنٹ نے 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ ہیدر نائٹ نے اپنے 300ویں بین الاقوامی میچ میں سنچری بنائی۔ نائٹ نے 91 گیندوں پر 109 رنز بنائے جس میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ نائٹ کے بعد، انگلینڈ نے صوفیہ ڈنکلے (15 رنز)، ایلس کیپسی (2 رنز)، ایما لیمب (11 رنز) اور سوفی ایکلسٹن (3 رنز) کی وکٹیں گنوا دیں۔ شارلٹ ڈین 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستان کی جانب سے دیپتی شرما نے چار اور سری چرانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

اس میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم نے مڈل آرڈر بلے باز جمیما روڈریگس کی جگہ فاسٹ بولر رینوکا سنگھ ٹھاکر کو اپنی پلیئنگ الیون میں شامل کیا۔ انگلش ٹیم کی جانب سے اسپنر سوفی ایکلسٹن اور فاسٹ بولر لارین بیل کھیلے۔

Published: undefined

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک خواتین کے 80 ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران انگلش ٹیم نے بیالیس میچ جیتے ہیں جب کہ ہندوستانی ٹیم نے چھتیس میچ جیتے ہیں جن میں سے دو میچ ڈرا پر ختم ہوئے۔ یہاں تک کہ ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو برتری حاصل رہی ہے۔ انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف 13 میچز کھیلے ہیں جن میں اسے 9 جیتے اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined