کرکٹ

دھونی یوم آزادی کے روز بین الاقوامی کرکٹ سے ہوئے سبکدوش تو رینا نے بھی کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

دھونی نے انسٹا گرام پوسٹ پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیرئر میں آپ سب کے پیار اور تعاون کا بہت بہت شکریہ۔ آج سات بجکر 29 منٹ سے آپ مجھے کرکٹ سے ریٹائر سمجھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دو بار عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی نے یوم آزادی کے دن سنیچر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔ تو وہیں ہندوستانی کرکٹر اور چنئی سپر کنگس میں ان کے ساتھی کھلاڑی سریش رینا نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستان کے سب سے کامیاب وکٹ کیپر بلے باز دھونی نے انسٹا گرام پوسٹ پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے کیرئر میں آپ سب کے پیار اور تعاون کا بہت بہت شکریہ۔ آج سات بجکر 29 منٹ سے آپ مجھے کرکٹ سے ریٹائر سمجھیں‘‘۔

Published: 15 Aug 2020, 9:25 PM IST

دھونی نے اس پوسٹ میں یہ ذکر نہیں کیا کہ وہ کس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ دھونی ٹسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹارئرمنٹ لے چکے تھے اور پچھلے سال انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

Published: 15 Aug 2020, 9:25 PM IST

دھونی کے آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن میں کھیلنے کی امید ہے جس کے لئے وہ رانچی سے چنئی پہنچ چکے ہیں۔ چنئی میں اتوار سے چنئی سپر کنگس کا چھ دن کا کنڈیشننگ کیمپ ہونا ہے۔ تین بار کے آئی پی ایل فاتح دھونی چنئی ٹیم کے کپتان ہیں۔ دھونی نے چنئی آنے سے قبل اپنی آبائی ریاست رانچی میں کورونا ٹسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد وہ جمعہ کو چنئی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

Published: 15 Aug 2020, 9:25 PM IST

سال 2007 میں اپنی کپتانی میں پہلا ٹی۔ 20 عالمی کپ جیتنے والے دھونی نے ہندوستان کو 28 سال کے طویل وقفے کے بعد 2011 میں یک روزہ عالمی چمپئن بنایا تھا۔ ہندوستان نے ان کی کپتانی میں آئی سی سی چمپئن ٹرافی بھی جیتی ہے اور ٹیم انڈیا ان کی کپتانی میں ٹسٹ رینکنگ میں نمبر ایک بھی بنی تھی۔

Published: 15 Aug 2020, 9:25 PM IST

وہیں مہندر سنگھ دوھونی کے ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان کے بعد ہندوستانی کرکٹر اور چنئی سپر کنگس میں ان کے ساتھی کھلاڑی سریش رینا نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز رینا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ دھونی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے فوراً بعد ہی رینا نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ وہ بھی دھونی کے اس سفر میں شامل ہو رہے ہیں۔ رینا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ’’ماہی آپ کے ساتھ کھیلنا اچھا تھا۔ پورے دل سے، فخر کے ساتھ، میں آپ کے اس سفر میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔ تھینک کیو انڈیا۔ جے ہند‘‘۔

Published: 15 Aug 2020, 9:25 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Aug 2020, 9:25 PM IST