کرکٹ

358 رن بنانے کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ سے ملی شکست، کوہلی-ریتوراج کی سنچری ہوئی بے کار

رانچی کے بعد رائے پور میں بھی ہندوستانی ٹیم کو ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنی پڑی اور ایک بار پھر اس نے بڑا اسکور بنایا۔ لیکن دوسرے ونڈے میچ میں جیت ہندوستانی ٹیم کی جگہ جنوبی افریقہ کو ملی۔

<div class="paragraphs"><p>ایڈن مارکرم، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/ICC">@ICC</a></p></div>

ایڈن مارکرم، تصویر ’ایکس‘ @ICC

 

جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے خلاف کھیلی جا رہی 3 وَنڈے میچوں کی سیریز میں آج زبردست واپسی کرتے ہوئے 4 وکٹ سے تاریخی فتح حاصل کی۔ رانچی کے بعد رائے پور میں بھی خوب رنوں کی بارش ہوئی، لیکن رائے پور میں ہندوستانی ٹیم کو 358 رن بنانے کے باوجود شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وراٹ کوہلی اور ریتوراج گائیکواڈ کی سنچری کی بدولت ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایک بڑا اسکور کھڑا کیا تھا، لیکن جنوبی افریقہ نے پلیئر آف دی میچ ایڈن مارکرم کی سنچری اور میتھیو بریتزکی و ڈیوالڈ بریوس کی نصف سنچری کے دَم پر ہندوستان میں رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے ریکارڈ جیت حاصل کی۔

Published: undefined

رانچی کے بعد رائے پور میں بھی ہندوستانی ٹیم کو ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنی پڑی اور ایک بار پھر اس نے بڑا اسکور بنایا۔ لیکن دوسرے ونڈے میچ میں جیت ہندوستانی ٹیم کی جگہ جنوبی افریقہ کو ملی۔ لگاتار دوسرے میچ میں کوہلی نے یادگار اننگ کھیلی۔ کوہلی نے ونڈے میں اپنی 53ویں سنچری بنائی۔ ان کا بہترین ساتھ ریتوراج گائیکواڈ نے دیا، جنھوں نے وَنڈے فارمیٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔ انھوں نے اپنی سنچری محض 77 گیندوں میں مکمل کی۔ کوہلی اور ریتوراج کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 195 رنوں کی بہترین شراکت داری ہوئی۔ کپتان کے ایل راہل نے آخر کے اوورس میں خوب رن بٹورے۔ انھوں نے 43 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 66 رنوں کی اننگ کھیلی۔

Published: undefined

ایک وقت ہندوستانی ٹیم 400 رنوں کو پار کرتی ہوئی نظر آ رہی تھی، لیکن ریتوراج اور گائیکواڈ کے بعد واشنگٹن سندر کے بھی جلدی پویلین لوٹنے سے رنوں کی رفتار کچھ دھیمی ہو گئی۔ ہندوستان نے آخر کے 10 اوورس میں محض 74 رن بنائے، اس میں سے بھی 18 رن تو کے ایل راہل نے آخری اوور میں بنائے تھے۔ ہندوستانی ٹیم کے ذریعہ بنائے گئے 358 رن بھی کم نہیں تھے، لیکن خراب فیلڈنگ اور گیندبازی نے ہندوستانی ٹیم کو جیت سے دور کر دیا۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ کی بلے بازی جب شروع ہوئی تو کوئنٹن ڈیکاک جلد ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد کپتان ٹیمبا بووما اور نائب کپتان ایڈن مارکرم نے بہت سنبھل کر کھیلتے ہوئے سنچری شراکت داری کی۔ 53 کے اسکور پر مارکرم کا آسان کیچ یشسوی جیسوال نے چھوڑ دیا تھا، جس کا خمیازہ ہندوستانی ٹیم کو بھگتنا پڑا۔ انھوں نے 98 گیندوں پر 110 رن بنائے۔ ڈیوالڈ بریوس کی تعریف کرنی ہوگی، جنھوں نے مشکل وقت میں طوفانی انداز اختیار کرتے ہوئے 34 گیندوں میں 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رن بنا ڈالے۔ یہی اننگ تھی جس نے جنوبی افریقہ کو تیزی کے ساتھ جیت کی طرف گامزن کر دیا۔ میتھیو بریتزکے نے بھی 64 گیندوں پر 68 رنوں کی اننگ کھیلی۔

Published: undefined

آخر کے اوورس میں ہندوستانی گیندبازوں نے کچھ وکٹ ضرور لیے، لیکن جنوبی افریقہ کی بلے بازی بہت لمبی ہونے کے سبب کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ پچھلے میچ میں کچھ بہترین شاٹ لگانے والے کاربن باش نے آخر میں اچھی بلے بازی کی اور ٹیم کو جیت دلا کر ہی میدان سے واپس لوٹے۔ انھوں نے 15 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 29 رن بنائے۔ ٹانی ڈی زورزی زخمی ہونے کے سبب میدان سے باہر چلے گئے، لیکن انھوں نے بھی 11 گیندوں پر 17 رنوں کا تعاون پیش کیا۔ کیشو مہاراج بھی ناٹ آؤٹ لوٹے، جنھوں نے 14 گیندوں پر 10 رن بنائے۔

Published: undefined

ہندوستان کی طرف سے گیندبازی کی بات کریں تو پرشدھ کرشنا کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ انھوں نے 8.2 اوورس میں 85 رن لٹا دیے، حالانکہ انھیں 2 وکٹ ضرور حاصل ہوئے۔ ہرشت رانا بھی مہنگے رہے، جنھوں نے 10 اوورس میں 70 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ عرشدیپ کی گیندبازی اچھی رہی، کیونکہ وہ 10 اوورس میں 54 رن دے کر 2 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ ایک وکٹ کلدیپ یادو کو ملا، لیکن وہ بھی 10 اوورس میں 78 رن کھا گئے۔ واشنگٹن سندر نے 4 اوورس میں 28 رن اور رویندر جڈیجہ نے 7 اوورس میں 41 رن دیے، لیکن یہ دونوں وکٹ سے محروم رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined