کرکٹ

دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینس کو دو وکٹوں سے ہرایا

ہرمن کے آؤٹ ہونے کے بعد دہلی کیپٹلز نے ممبئی کے رنوں کی رفتار پر نہ صرف بریک لگایا بلکہ وقفے وقفے سے وکٹیں بھی حاصل کیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

شیفالی ورما (43) کے طوفانی انداز کے بعد نکی پرساد (35) کی شاندار اننگ کی بدولت دہلی کیپٹلس نے ہفتہ کو ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے ایک میچ میں ممبئی انڈینس کے خلاف دو وکٹوں سے سنسنی خیز جیت درج کی۔

Published: undefined

ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے جس کے جواب میں دہلی کیپٹلز نے اننگ کی آخری گیند پر دوکٹ باقی رہتے 165 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ دہلی کی جیت میں شیفالی اور نکی کے علاوہ سارہ برائس (21) اور رادھا یادو (9) نے بھی اہم کردار ادا کیا جنہوں نے آخری گیند تک جدوجہد کی اور ممبئی کے جبڑے سے جیت چھین لی۔ شفالی نے اپنے بے خوف انداز میں اننگ کا آغاز کیا اور پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میدان کے چاروں طرف چوکوں اور چھکوں کی بوچھار کردی۔ انہوں نے اپنی 18 گیندوں کی مختصر اننگ میں 233 کے اسٹرائیک سے ریٹ بنایا لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کی ساتھی میگ لیننگ (15) بھی آؤٹ ہوگئیں۔

Published: undefined

وکٹیں گرنے کے باوجود دہلی کے بلے بازوں نے اپنے جارحانہ انداز میں کمی نہیں آنے دی، جس کے نتیجے میں مخالف گیند باز رن ریٹ کو روکنے میں ناکام رہے۔ آخری اوور باقاعدہ تیز گیندباز شائیکا اسحاق کی جگہ سجیون سنجنا کو دیا گیا، جنہوں نے ایک وکٹ لے کر ممبئی کی امیدیں بڑھا دیں، لیکن نئی بلے باز اروندھتی ریڈی نے آخری گیند پر دو رن چرا کر میچ کو اپنی ٹیم کے حق میں کر دیا۔

Published: undefined

اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ممبئی کو ہیلی میتھیوز (0) کی صورت میں پہلا دھچکا پہلے ہی اوور میں لگ گیا تھا، تاہم میتھیوز کی جگہ بلے بازی کرنے اتری برنٹ نے ایک سرے پر رک کر اپنے جارحانہ انداز سے مخالف گیند بازوں کے حوصلے پست کرنا شروع کیا۔ اس دوران دہلی کو ایک اور کامیابی یستیکا بھاٹیہ (11) کی شکل میں ملی جنہیں شیکھا پانڈے نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔

Published: undefined

دوسری جانب کپتان ہرمن پریت نے کریز پر آتے ہی مخالف گیند بازوں کی پٹائی شروع کردی۔ برنٹ اور ہرمن پریت نے اگلے چھ اووروں میں 12 کے اسٹرائیک ریٹ سے 73 رنز بنائے۔ ہرمن پریت کو اینابیل سدرلینڈ نے آؤٹ کیا، حالانکہ آؤٹ ہونے سے پہلے وہ 22 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگاچکی تھیں۔

Published: undefined

ہرمن کے آؤٹ ہونے کے بعد دہلی کیپٹلز نے ممبئی کے رنوں کی رفتار پر نہ صرف بریک لگایا بلکہ وقفے وقفے سے وکٹیں بھی حاصل کیں۔ دوسرے سرے پر، برنٹ نے گیند کو باؤنڈری لائن کے پار بھیجنا جاری رکھا، جس سے ممبئی ایک شاندار اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب ہوسکی۔ دہلی کے لیے سدرلینڈ 34 رن پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہیں، جب کہ شکھا پانڈے نے دو اور ایلس کیپسی اور منو منی نے ایک ایک وکٹ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined