کرکٹ

کرکٹر پرتھوی شا کی کار پر حملہ! سیلفی لینے سے کیا تھا منع، 8 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج

ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ پرتھوی شا پر حملے کے سلسلے میں 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ سیلفی لینے کے تنازع سے جڑا ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کرکٹر پرتھوی شا کی فائل تصویر / ٹوئٹر</p></div>

کرکٹر پرتھوی شا کی فائل تصویر / ٹوئٹر

 

ممبئی: ٹیم انڈیا کے کرکٹر پرتھوی شا کی گاڑی پر ممبئی میں حملہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پرتھوی شا اپنے ایک دوست کی گاڑی میں بیٹھے تھے، تبھی وہاں موجود کچھ لوگوں نے ان سے بار بار سیلفی کلک کرانے کو کہا لیکن جب انہوں نے انکار کر دیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور کار پر حملہ کر دیا۔ اس معاملہ میں 8 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ پرتھوی شا پر حملے کے سلسلے میں 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے دوست جن کی گاڑی پر حملہ کیا گیا وہ ایک بزنس مین بتائے جاتے ہیں اور یہ معاملہ سیلفی لینے کے تنازع سے جڑا ہوا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ثنا گل اور شوبھت ٹھاکر نامی مداح سمیت کچھ اور لوگوں نے پرتھوی شا کے دوست پر حملہ کیا۔ واقعہ 15 فروری کی رات کا ہے اور یہ واقعہ سہارا اسٹار ہوٹل میں پیش آیا۔ پرتھوی شا اور ان کے دوست رات کے کھانے کے لیے ایک ریستوراں گئے تھے۔

Published: undefined

دریں اثنا، پرتھوی شا کی ایک خاتون پرستار ان کی ٹیبل پر آئی اور فوٹو کلک کرنے لگی۔ کچھ تصاویر کلک کرنے کے بعد بھی جب لڑکی نے ویڈیوز اور تصاویر لینا بند نہیں کیا تو پرتھوی شا نے اپنے دوست اور ہوٹل کے مالک کو فون کیا اور مداحوں کو ہٹانے کو کہا۔ جس کے بعد ریستوراں کے منیجر نے مداحوں کو وہاں سے باہر نکال دیا۔

Published: undefined

اس کے بعد ایک شخص ریستوران کے باہر پرتھوی شا اور ان کے دوست کے آنے کا انتظار کرتا رہا اور جب کرکٹر باہر آ کر اپنے دوست کے ساتھ کار میں جانے لگے تو ان کو سگنل پر روکا اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر ہاتھا پائی شروع کر دی۔ صرف انتا ہی نہیں اس نے پرتھوی کے دوست سے 50000 ہزار کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔ جب شیشہ ٹوٹ گیا تو تنازعہ زیادہ نہ بڑھے اس کے پیش نظر پرتھوی کو دوسری گاڑی میں رووانہ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined