کرکٹ

کرکٹ: مشکل میں انگلینڈ، 7 کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل کورونا پازیٹو

ای سی بی نے بتایا کہ برسٹل میں پیر کو ہونے والے پی سی آر ٹیسٹ میں سات ممبران کورونا سے متاثر ہوئے پائے گئے ہیں، جو اب برطانیہ حکومت کے کوارنٹائن پروٹوکول کے مطابق کچھ دن کوارنٹائن میں گزاریں گے۔

علامتی تصویر، بشکریہ ٹوئٹر
علامتی تصویر، بشکریہ ٹوئٹر 

لندن: پاکستان کے خلاف 8 جولائی کو ون ڈے سیریز کے آغاز سے دو دن قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور چار سپورٹ اسٹاف اراکین نے کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ٹیم کے باقی ممبران جو ان متاثرہ ممبروں کے ساتھ قریبی رابطے میں آئے ہیں ، انہیں کورنٹائن کے لئے بھیجا جائے گا۔ حالانکہ ان سب کے باوجود پاکستان سیریز بھی شیڈول کے مطابق آگے بڑھنے کی امید ہے۔

Published: undefined

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس اب ایک ترمیمی اسکواڈ کی کپتانی کرنے والے ہیں ، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ کرس سلور ووڈ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے واپس آئیں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بتایا کہ برسٹل میں پیر کو ہونے والے پی سی آر ٹیسٹ میں سات ممبران کورونا سے متاثر ہوئے پائے گئے ہیں، جو اب برطانیہ حکومت کے کوارنٹائن پروٹوکول کے مطابق کچھ دن کوارنٹائن میں گزاریں گے۔

Published: undefined

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹام ہیریسن نے بتایا کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے ابھرنے سے وبا کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہم نے اپنے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے عملے کی بہتری کے لئے پروٹوکول کو اپنانے کی کوشش کرنے کے لئے ایک حکمت عملی بنایا ہے، جنہوں نے گذشتہ 14 مہینوں میں زیادہ تر انتہائی محدود حالات میں رہ کر گزارا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined